27 ویں آئینی ترمیم کی باتیں قیاس آرائیاں ہیں،خواجہ آصف

khawaja asif

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 27 ویں آئینی ترمیم کی باتیں قیاس آرائیاں ہیں، اس قسم کا کام ابھی تک تو کسی طرف سے بھی شروع نہیں ہوا،

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ فوجی عدالتوں میں مقدمات پہلے بھی چلتے رہے ہیں، امریکہ میں جو ہنگامے پچھلے الیکشن سے پہلے ہوئے تھے، اسکے لئے انہوں نے خصوصی عدالتیں بنائی تھیں، یہ صورتحال اس سے بڑی مختلف ہے، پی ٹی آئی نے پارلیمنٹ پر بھی حملہ کیا ہوا ہے،ادھر فوجی تنصیبات پر حملہ ہوا ہے،پی ٹی آئی والے کئی مہینے سے احتجاج احتجاج کھیل رہے ہیں تو کھیلتے رہیں، یہ سارا کچھ فرنٹیئر میں کیوں ہو رہا ہے، بیگم صاحبہ بھی فرنٹیئر میں چلی گئی ہیں، پی ٹی آئی والے ہی کہتے ہیں وزیراعلی کا سافٹ ویئر اپڈیٹ ہوا ہوا ہے،اب بیگم صاحبہ بھی وہاں پہ چلی گئی ہیں،یہ کس طرف اشارے مل رہے ہیں،انڈر ہینڈ کوئی واردات تو نہیں ہورہی؟ ہر جگہ رولا پڑا ہوا ہےکہ ان کی کوئی ڈیل، کوئی انڈرسٹینڈنگ ہوئی ہے،بشری بی بی کا اسلام آباد یا لاہور میں گھر ہے وہاں رہتیں، وہ پشاور کیوں چلی گئی ہیں؟ یہ ایک سوالیہ نشان تو بنتا ہے؟

 سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) مدد کیلئے سامنے آگئی

پی آئی اے کی نجکاری کے عمل کو جلد از جلد تکمیل تک پہنچانے کی ہدایت

پائلٹس کی ابتدائی 8 سے 10 ماہ کی تربیت پر 15000 سے 20000 ڈالر کا خرچ

پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کو مجموعی طور پر 383 بلین کا خسارہ ہے 

سپریم کورٹ نے پی آئی اے کو نئی 205 پروفیشنل بھرتیوں کی اجازت دیدی

Comments are closed.