راولپنڈی: دوسری شادی کی خواہش پر بیوی نے شوہر کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئی۔
باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق 50 سالہ مقتول ذوالفقار علی دوسری شادی کرنا چاہتا تھا جس پر بیوی روبینہ نے فائرنگ کرکے اسے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئی۔
سی پی او راولپنڈی عمر سعید ملک نے قتل واردات کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ صدربیرونی کو فوری ملزمہ کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔
دوسری شادی کی خواہش، بیوی نے شوہر کی انگلیاں توڑ دیں
قبل ازیں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ایک خاتون نے دوسری شادی کی خواہش پر اپنے شوہر کی انگلیاں توڑ دیں تھیں متحدہ عرب امارات کی ریاست الفجیرہ میں میاں بیوی کے درمیان معمولی سے بات پر جھگڑا ہوگیا، دونوں نے ایک دوسرے کو زدوکوب کیا اور مارا پیٹا شوہر نے تھپڑ مارا جس کی وجہ سے اس کی بیوی کی سماعت پر فرق پڑا اور اسے سننے میں مشکلات پیش آنے لگیں اس دوران بیوی نے خود کو کمرے میں بند کرلیا شوہر نے دروازہ توڑنے کی کوشش کی جس پر مشتعل بیوی نے اچانک دروازہ کھول کر شوہر کی انگلیاں پھنسا دی۔
حسنین شاہ کو کرائے کے قاتلوں کے ذریعے قتل کرائے جانے کا انکشاف
دروازے میں ہاتھ آنے سے شوہر کی انگلیوں کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں اور ایمرجنسی میں اسپتال جانا پڑا اس دوران بیوی تھانے پہنچ گئی اور شوہر کیخلاف مقدمہ درج کرانے کی درخواست کی جس پر پولیس نے بتایا کہ آپ کے شوہر نے پہلے ہی آپ پر مقدمہ کر رکھا ہے وہ اپنے شوہر کے دوسری عورت سے شادی کرنے کے فیصلے اور اسے ازدواجی حقوق دینے سے انکار پر طیش میں آگئی تھی۔
پولیس نے دونوں کو گرفتار کرکے فیملی کورٹ میں پیش کیا متحدہ عرب امارات کی فوجداری عدالت نے ایک 25 سالہ ایشیائی خاتون کو دوسری عورت سے شادی کرنے کے بارے علم ہونے پر شوہر کی انگلیاں توڑنے کے جرم میں 6 ماہ قید اور ملک بدری کی سزا سنائی –
گجرات پولیس نے اغوا ہونے والا 2 سال کا بچہ بازیاب کروا لیا:اغوا کار کون؟سُن کرسب…
اس سے قبل پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں شوہر نے بیوی پر تیزاب پھینک دیا تھا ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر محمد عابد خان نےواقعہ کا نوٹس لیا اور ایس پی سٹی حفیظ الرحمان بگٹی کی قیادت میں شفیق آباد پولیس نے بروقت کاروائی کی، شفیق آباد پولیس نے کاروائی کرتے واقعہ میں ملوث ملزم عاقب کو گرفتار کر لیا .ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ گھریلو ناچاقی لڑائی جھگڑا پر پیش آیا,زخمی خاتون کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا جو علاج معالجہ کے بعد گھر واپس آ گئی ،ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے، ایس پی سٹی حفیظ الرحمان بگٹی کا کہنا ہے کہ خواتین پر تشدد اور جنسی استحصال کرنے والوں کے خلاف فوری قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے,