گوجرہ باغی ٹی وی( نامہ نگار عبدالرحمن جٹ)3مسلح ڈاکوؤں نے زمیندارکولوٹ لیا،موبائل اور نقدی چھین کرفرار
تفصیل کے مطابق تین مسلح مو ٹر سا ئیکل سوار ڈا کو ؤ ں نے زمیندار کو نقدی و موبائل فون سے محروم کردیا۔ معلوم ہوا ہے کہ چک نمبر 413 ج ب کرنیل والا کا جنید آ فتاب اپنے گھر سے اپنے ڈیرہ کی طرف پیدل جارہا تھا کہ مو ٹر وے ایم فور پل کے قریب تین مسلح ڈا کوؤ ں نے اسے گن پوا ئنٹ پر روک لیا اور جا ن سے مار دینے کی دھمکی دے کر اس کے قبضہ سے ہزارو ں روپے نقدی و مو بائل فون چھین لیا اورکا میاب واردات کے بعد فرار ہو نے میں کا میاب ہو گئے واردات کی اطلا ع نوا ں لاہور پو لیس کو دے دی گئی ہے جو مصروف کا رروائی ہے۔

Shares: