محکمہ موسمیات پاکستان نے 23 مئی کی شام/رات سے 24 مئی تک ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی، گرد آلود ہوائیں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق مغربی ہواؤں کا ایک نیا سلسلہ ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہو چکا ہے جو 24 مئی تک بالائی اور وسطی علاقوں پر اثر انداز ہو گا۔ اس دوران مختلف علاقوں میں تیز ہوائیں، آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش، اور کہیں کہیں ژالہ باری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔23 مئی کی شام/رات سے 24 مئی کے دوران خیبرپختونخوا، اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، خوشاب، فیصل آباد، جھنگ، سرگودھا، میانوالی، بہاولپور، بہاولنگر، ڈی جی خان، ملتان، کوئٹہ، ژوب، سبی، قلات، نصیرآباد، کشمیراور گلگت بلتستان میں گرد آلود ہوائیں، آندھی اور بارش کی توقع ہے۔

24 مئی کو کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔آندھی اور گرد آلود ہوائیں کمزور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔کسان حضرات کو موسمی صورتحال کے پیش نظر احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔بارش سے گرمی کی شدت میں وقتی کمی کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی انتظامات کو یقینی بنائیں۔

منفرد اداکار محمد سعید خان المعروف رنگیلا .تحریر : راحین راجپوت

بھارت تو”وڑ” گیا،چین اور پاکستان کی گلگت میں مشترکہ J-35A لڑاکا طیارے کی پہلی کامیاب پرواز

Shares: