اوچ شریف، باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان)یونین کونسل ٹبی عزت تحصیل احمد پور شرقیہ ضلع بہاولپور میں میزلز ویکسین سے 3 بچوں کی ہلاکت اور ویکسین کے اثرات کا واقعہ رونما ہونے پر سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ علی جان خان کا وکٹوریا ہسپتال بہاولپور کا ہنگامی دورہ۔ سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے ویکسین سے متاثرہ بچوں کی عیادت کی۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا متاثرہ بچوں کے علاج معالجے پر تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ معاملے کی اعلی سطح پر جانچ پڑتال کی جارہی ہے اور حقائق کو جلد سامنے لایا جائے گا انہوں نے کہا کہ بچوں کی ہلاکتوں پر دلی افسوس ہوا ہے بعد ازاں علی جان خان سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ و اسپیشلائز اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب لاہور نے اپنی پوری ٹیم کے ساتھ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال احمدپورشرقیہ کا تفصیلی دورہ کیا ۔سیکرٹری علی جان خان کو ڈاکٹر محمد عارف غوری میڈیکل سپریٹنڈنٹ نے ہسپتال کے تمام انڈور وارڈ آپریشن تھیٹرز فارمیسی ڈیپارٹمنٹ ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ ڈینٹل یونٹ لیب ایکس رے ڈیپارٹمنٹ اور او پی ڈی کا معائنہ کروایا ۔سیکرٹری علی جان خان نے میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد عارف غوری کی کارکردگی اور انتظامات کو سراہا اور اطمینان کا اظہار کیا ۔ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز بہاولپور ڈاکٹر تنویر شاہ اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی بہاولپور ڈاکٹر فائزہ کنول بھی وزٹ کے دوران ہمراہ تھیں
Shares: