لنڈی کوتل: بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ، ٹیسکو حکام کو تین دن کاالٹی میٹم

بجلی معاہدے کو عملی جامہ پہنایا جائے ، ہمارے مطالبات 3 دن کے اندر تسلیم نہ کئے گئے تو گریڈ اسٹیشن کا گھیراؤ کرینگے. شاہ رحمان شینواری

لنڈی کوتل(باغی ٹی وی رپورٹ) بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ، ٹیسکو حکام کو تین دن کاالٹی میٹم

ٹیسکو حکام لنڈی کوتل کے عوام کو چھ گھنٹے بجلی معاہدے کو عملی جامہ پہنائے، ہمارے مطالبات تین دن کے اندر تسلیم نہیں کئے گئے تو گریڈ اسٹیشن کا گھیراؤ کرینگے. پی پی پی ضلعی جنرل سیکرٹری شاہ رحمان شینواری

لنڈی کوتل بازار میں بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ کے حوالے سے سیاسی جماعتوں، سماجی اور فلاحی تنظیموں کے رہنماؤں کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ٹیسکو حکام کو 3دن کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے

پی پی پی کے ضلع خیبر کے جنرل سیکرٹری شاہ رحمان نے اجلاس کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا پہلا مطالبہ ہے کہ علاقے کے گاؤں فیڈرز کی بجلی 6 گھنٹے کی جائے دوسرا یہ کہ لنڈی کوتل گریڈ سٹیشن کا عملہ تبدیل کیا جائے جبکہ تیسرا یہ ہے کہ شدید گرمی کے موسم میں بجلی کی بندش ختم کی جائے اور بجلی کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایا جائے.

آخر میں انہوں نے کہا کہ اگر ٹیسکو حکام نے مذکورہ مطالبات تسلیم نہ کئے تو تین دن بعد لنڈی کوتل گریڈ اسٹیشن کا گھیراؤ کرینگے ،

اجلاس میں قومی مسائل کمیٹی کے مشران الیاس شینواری، ملک زاہد، شعور آفریدی اور بازار یونین کے صدر یادوزیر شینواری سمیت مختلف سیاسی جماعتوں، سماجی اور فلاحی تنظیموں کے کارکنان نے شرکت کی ۔

Leave a reply