کندھ کوٹ: ایک ماہ قبل اغواء ہونے والی تینوں لڑکیاں ڈاکوؤں کے چنگل سے بازیاب

لڑکیاں ڈانسر ہیں، جنہیں ڈیڑھ ماہ قبل شادی کی تقریب کے بہانے کراچی سے لایاگیا تھا
0
50
police- opration

سندھ پولیس نے کندھ کوٹ کے علاقے گڑھی تیغو میں آپریشن کرکے ایک قبل قبل اغواء ہونے والی تینوں لڑکیوں کو بازیاب کرلیا۔

باغی ٹی وی: کندھ کوٹ کچے کے علاقے گڑھی تیغو میں پولیس نے مغویوں کی بازیابی کے لیے رات گئے آپریشن کیا ا آپریشن کےدوران جوابی فائرنگ پر ڈاکو تینوں لڑکیاں چھوڑ کر فرارہوگئےاور تینوں ٹک ٹاکر مغوی لڑکیوں کو بازیاب کرا لیا جن میں میں عارفہ، امبرین اور مسکان شامل ہیں۔

ایس ایس پی عرفان سمو نے کہا کہ لڑکیاں ڈانسر ہیں، جنہیں ڈیڑھ ماہ قبل شادی کی تقریب کے بہانے کراچی سے لایاگیا تھا دیگر مغویوں کی بازیابی کو بھی جلد یقینی بنایا جائے بازیاب ہونے والی تینوں لڑکیاں تیغانی گینگ کے پاس تھی ڈاکوؤں کی گرفتاری کےلیے بھی علاقے میں سرچ آپریشن کیا جارہا ہے۔

واضع رہے کہ ایک ایس ایچ او اور دو اہلکار سمیت 45 مغویوں میں سے تین لڑکیاں بازیاب ہوئی ہیں-

دوسری جانب صادق آباد میں ڈاکوؤں نے پولیس وین پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 اہلکار زخمی ہوگئے،ھانہ بھونگ کی حدود میں پولیس وین پر ڈاکوؤں کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس سے تین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، تینوں اہلکاروں کو طبی امداد فراہم کرنے کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا پولیس کے مطابق علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے، زخمی اہلکاروں میں کانسٹیبل الطاف، لطیف اور کانسٹیبل عدیل شامل ہیں۔

دوسری جانب گھوٹکی میں انور آباد محلے میں نامعلوم افراد نے اندھ دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے پولیس حکام کے مطابق گھوٹکی کے علاقے انورآباد محلے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں 10 سالہ بچی بھی شامل ہے۔

Leave a reply