اسلام آباد:پائلٹس کے لائسنس کی بحالی کیلئے 3 رکنی نظرثانی بورڈ قائم:بحالی کی شرائط بڑی سخت ،اطلاعات کے مطابق پائلٹس کے لائسنس منسوخی معاملے پر اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

وزرات ہوابازی نے پائلٹس کے لائسنس کی بحالی کیلئے 3 رکنی نظرثانی بورڈقائم کیا ہے جس کی سربراہی جوائنٹ سیکرٹری ایوی ایشن حسن نقوی کریں گے۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر ایوی ایشن کیپٹن ضیاء خان، پاک فضائیہ کے ونگ کمانڈر تیمور حسین بھی نظرثانی بورڈ میں شامل ہیں۔ نظرثانی بورڈ پائلٹس لائسنس سے متعلق جائزہ لیکر سفارشات وزارت ہوابازی کوبھیجے گا۔

خیال رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے پائلٹس کے منسوخ لائسنس سے متعلق جائزہ لینے کا حکم دیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال جعلی یا مشکوک لائسنس کے الزام کے تحت حکومت نے پاکستان ائیرلائنز (پی آئی اے) کے 141 پائلٹس سمیت 262 پائلٹس کی لسٹ جاری کی تھی۔

مشکوک لائسنس والے پاکستانی پائلٹس کا معاملہ سامنے آنے کے بعد 30 جون 2020 کو یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی نے پی آئی اے کی یورپین ممالک کیلئے فضائی آپریشن کے اجازت نامے کو 6 ماہ کیلئے معطل کیا تھا

Shares: