تین ون ڈے انٹرنیشنل میچ سیریز؛ سری لنکا میں کھیلی جائے گی، افغانستان بورڈ کی تصدیق

0
45
Pak Afghan

تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز 22 سے 26 اگست تک سری لنکا میں کھیلی جائے گی، افغانستان بورڈ کی تصدیق

پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز 22 سے 26 اگست تک سری لنکا میں کھیلی جائے گی جبکہ افغانستان کرکٹ بورڈ نے اس سیریز کی تصدیق کردی ہے۔ یہ سیریز فیوچر ٹور پروگرام کا حصہ ہے۔ پہلا ون ڈے انٹرنیشنل 22 اگست کو ہمبنٹوٹا میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا ون ڈے بھی 24 اگست کو ہمبنٹوٹا میں ہی کھیلا جائے گا جبکہ کولمبو 26 اگست کو تیسرے اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل کی میزبانی کرے گا۔

تاپم یاد رہے کہ پاکستان اسوقت آئی سی سی کی عالمی ون ڈے رینکنگ مین دوسرے نمبر پر ہے جبکہ افغانستان کا نمبر آٹھواں ہے۔ پاکستانی ٹیم سترہ اگست کو سری لنکا پہنچے گی اورانیس سے اکیس اگست تک ہمبنٹوٹا میں ٹریننگ کرے گی،ٹیم 27 اگست کو وطن واپس روانہ ہوگی۔

مزید یہ بھی پڑھیں؛
بلوچستان میں ” باپ” کا کردار بدستور اہم رہے گا
چین میں پاکستانی آموں کی نمائش اگست کے تیسرے ہفتے میں
اسٹیٹ بینک کا شرح سود22 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
باجوڑ، خار میں دہشت گردی،سی پیک کی دس سالہ تقریبات سادگی سے منانے کا فیصلہ

خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا تھا پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ون ڈےمیچز کی سیریزہوگی پی سی بی کے مطابق افغانستان کرکٹ بورڈ نے بھی ون ڈے سیریز کی تصدیق کردی تھی یہ سیریز فیوچر ٹور پروگرام کا حصہ ہے،

Leave a reply