اسلام آباد :ای سیون میں ہونے والے جرگہ میں فائرنگ،اہم شخصیت کے بیٹے سمیت 3افرا د زخمی ،اطلاعات کے مطابق اسلام آباد میں آج ایک اہم شخصیت کا بیٹا جرگےمیں فائرنگ کی وجہ سے شدید زخمی ہوگیا ہے

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس جرگے مین زخمیوں کو پولی کلینک اسپتال منتقل کردیا ، یہ بھی بتایا گیا ہےکہ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر تاہم ڈاکٹرزکی طرف سے ابھی تک کوئی حتمی رائے نہیں دی گئی ،

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جرگے میں ہونےوالے زخمیوں میں سابق چیئرمین سینیٹ کا نیئر بخاری کا بیٹا بھی شامل ہے ،

دوسری طرف بعض ذرائع نے دعویٰ کیا ہےکہ سابق چیئرمین سینیٹ نیربخاری کے بیٹے کوجو فائرلگا ہے اس کی وجہ سے اس کا بہت زیادہ خون بہہ گیا ہے ، جس کی وجہ سے ڈاکٹروں نے معاملے کو پچیدہ قراردیا ہے

پولیس کا یہ بھی کہنا ہےکہ وہ اس واقعہ میں ملوث لوگوں کے خلاف قانونی کارروائی کررہی ہے ، پولیس کا یہ بھی کہنا ہےکہ اس میں ملوث تمام کرداروں کو بہت جلد گرفتارکرلیا جائے گا

Shares: