تین روزہ برائیڈل کٹیور ویک اختتام پذیر

0
55

لاہور: تین روزہ برائیڈل کٹیور ویک (بی سی ڈبلیو ) 2021 اپنی تمام تر دلکشی اور رعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق لاہور کے نجی ہوٹل میں جاری فیشن ویک کے آخری روز 8 ڈیزائنرز کے ملبوسات ریمپ پر جلوہ گر ہوئے۔

آخری روز دلکش موسیقی کے ساتھ عروسی ملبوسات اور ماڈلز کی حسین اداؤں نے میلہ لوٹ لیا فیشن شو کے آخری روز کی اہم بات یہ تھی اس روز وفاقی وزیر شبلی فراز اور فواد چوہدری نے اپنی اہلیہ کے ساتھ شرکت کی۔

جبکہ وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی اہلیہ نے برائیڈل اور پارٹی وئیر ملبوسات کی نمائش سے خودکو انڈسٹری میں متعارف کروایا۔

فیشن ویک کے آخری روز اداکارہ حریم فاروق، منیب فاروق، اسفر رحمٰن، سونیا حسین اور ریشم شوز ٹاپر بنیں۔

Leave a reply