سیکرٹری ٹورازم کا کہنا ہے کہ 3سال سے بند فورٹ منرو ریزراٹ جلد سیاحوں کیلئے کھول دیا جائے گا-

باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق سیکرٹری ٹورازم کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر بحالی کا کام تکمیل کے آخری مراحل میں ہے

سیکرٹری ٹورازم کیپٹن مشتاق احمد کا فورٹ منرو کا اچانک دورہ، ریزارٹ پر تعمیراتی کام کا جائزہ لیاغفلت پر ٹورازم آفیسرمعطل، ریجنل جنرل منیجر ملتان و دیگر کیخلاف انکوائری کا حکم دے دیا-

سیکرٹری ٹورازم نے کہا کہ فورٹ منرو پر سیاحوں کو کسی قسم کی تکلیف نہیں ہونی چاہیئے، ریزارٹ کی گزرگاہوں اور ٹریکس کی بھی مرمت کی جائے-

انہوں نے کہا کہ نوتعمیرشدہ ریزراٹ میں استقبالیہ، لابی اور بالکونی کا اضافہ کیا گیا بالکونی سے فورٹ منرو کے قدرتی حسن سے لطف اندوز ہوا جا سکے گا-

کیپٹن مشتاق احمد سیکرٹری نے دربار سخی سرور پر جاری ترقیاتی منصوبے کا بھی جائزہ لیا اور کہا کہ مذہبی سیاحت کے فروغ کیلئے سکیم بروقت مکمل کی جائے-

Shares: