ڈیرہ غازیخان :بی ایم پی کی مبینہ ڈیل،پنجاب پولیس کی کارروائی15 کلو گرام چرس برآمد ،3 سمگلر گرفتار

ڈیرہ غازیخان (باغی ٹی وی) بارڈر ملٹری پولیس کی مبینہ ڈیل،پنجاب پولیس نے کارروائی کرڈالی، 15 کلو گرام چرس برآمد ،3 سمگلر گرفتار
ایس ایچ او تھانہ سخی سرور سب انسپکٹر شاہد اقبال نے انچارج چیک پوسٹ سخی سرور علی حسن کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے بلوچستان سے پنجاب منشیات چرس سمنگلنگ کی کوشش نا کام بنا دی دوران چیکنگ 15 کلو گرام چرس برآمد کر کے تین بین الاصوبائی مشیات اسمگلروں پاپو خان ،حمید اور حسین کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا عوامی و سماجی حلقوں نے عرصہ دراز سے ٹھپ کاروائیوں کے دوبارہ شروع ہونے پر اس کارروائی کو سراہا اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ سخی سرور شاہد اقبال کا بھی کہنا تھا کہ ڈی پی او ڈیرہ غازی خان محمد راشد کی ہدایات پر تھانہ سخی سرور کی حدود میں جرائم کا خاتمہ اولین ترجیحات میں شامل ہے جرائم پیشہ عناصر کتنے ہی با اثر کیوں نہ ہوں قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے ان کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری رہیں گی جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کر کے ہی دم لیں گے،دوسری طرف ذرائع کاکہنا ہے بین الصوبائی کوئٹہ روڈ پر بارڈرملٹری کی چیک پوسٹیں جن میں پہلی چیک پوسٹ پنجاب بلوچستان کے سرحدی علاقہ تھانہ بواٹہ کی ہے ،دوسری چیک پوسٹ بی ایم پی تھانہ کھر کی گاجی تھل ہے اور تیسری اور اہم چیک پوسٹ تھانہ راکھی گاج کی ہے ،یہ منشیات سمگلر آسانی سے پنجاب میں منشیات سگلر کرنے کیلئے بی ایم پی کی تینوں اہم چیک پوسٹیں اور تھانے کراس کرکے آئے اور پنجاب پولیس کی حدود تھانہ سخی سرور میں پکڑے گئے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ بی ایم پی تھانوں میں تعینات بیشتر اہلکاروں، ایس ایچ اوز کے منشیات کے سمگلروں سے روابط ہیں اور یہ بی ایم پی کے اہلکار کروڑوں روپے کی نامی اور بے نامی جائیدادوں کے مالک ہیں،عوامی وسماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے اور تحقیقات کامطالبہ کیا ہے

Leave a reply