نوجوانوں کو ترقی کے مواقع فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے. وفاقی وزیر شازیہ مری

0
71
Shazia Atta Marri

نوجوانوں کو ترقی کے مواقع فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے. وفاقی وزیر شازیہ مری

وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ اور چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام محترمہ شازیہ مری نے کہا کہ نوجوان ہمارا سب سے قیمتی اثاثہ ہیں جن کو ترقی کے مواقع فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو اسلام آباد میں ’’ٹرن اراؤنڈ پاکستان: ری شیپنگ دی فیوچر آف پاکستان‘‘ کے عنوان پر سی ای او سمٹ میں شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ جبکہ محترمہ شازیہ مری نے مزید کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے۔ تاہم، اس ملک میں تمام ابھرتے ہوئے کاروبار کو پلیٹ فارم فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے ملک کو ڈیجیٹل بنانے میں سی ای او کلب کے کردار کی تعریف کی۔

جاری اعلامیہ کے مطابق سمٹ میں مختلف ممالک کے سفراء ، وفاقی وزراء ، تاجروں اور دیگر معززین نے شرکت کی۔اس موقع پر وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی اور خصوصی اقدامات جناب احسن اقبال نے بھی حاضرین سے خطاب کیا۔ اور محترمہ شازیہ مری نے کہا کہ پرامن اور سازگار ماحول کاروبار کے فروغ کے لیے لازم ہے۔ "تاہم، بدقسمتی سے حالیہ برسوں میں پاکستان میں ناسازگار ماحول کی وجہ سے کاروباری برادری بالخصوص غیر ملکی سرمایہ کاروں کو بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ وفاقی وزیرنے کہا کہ مسائل کو حل کرنے کے لیے جمہوریت کا تسلسل ناگزیر ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں
اگرعوام کو پی ایس ایل کا ترانہ اچھا نہیں لگا تو بھائی حاضر ہے:علی ظفر
ڈی آئی خان:کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر بس کو حادثہ۔،2 خواتین جاں بحق،25 افراد زخمی
ترجمان مہران عطاء کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے ملک کے خلاف پھیلائی جانے والی ڈس انفارمیشن کے خلاف بیانیہ تیار کرنے کی ضرورت ہے اور حکومت کو اس بیانیہ کی تشکیل کے لیے مرکزی کردار ادا کرنا ہوگا۔ جبکہ محترمہ نے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات جناب احسن اقبال کی تائید کی کہ غیر ملکی سرمایہ کاری کا براہ راست تعلق ملکی سلامتی سے ہوتا ہے۔

ترجمان مہران عطاء نے مزید بتایا کہ وفاقی وزیر نے حاضرین کو آگاہ کیا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام نے سیلاب زدگان کی 25 ہزارفی خاندان مالی امداد کی۔ تاجر برادری سے خطاب کرتے ہوئے، وفاقی وزیر نے کہا کہ وہ 9 ملین مستحق خاندانوں کی مدد کے لیے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کے ساتھ ہاتھ بٹائیں۔ جبکہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرنے کہا کہ پاکستان کو معاشی بحران میں موجودہ حکومت کے حوالے کیا گیا ۔ محترمہ نے مزید کہا کہ ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے کے لیے مشکل فیصلے کرنا ضروری تھے۔ تاہم، موجودہ حکومت نے تاحد الامکان ہر وہ اقدامات کئے جس سے غریب عوام پر کم سے کم بوجھ ڈلے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی استحکام معاشی استحکام سے منسلک ہے۔

Leave a reply