وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں پاکستان کے 30 شہروں میں نادرا دفاتر میں ون ونڈو پاسپورٹ کاؤنٹر شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

باغی ٹی وی: وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اس حوالے سے کہا تھا کہ جس تحصیل یا سب تحصیل میں پاسپورٹ آفس نہیں وہاں نادرا پاسپورٹ بنائےاس کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

پرویز الہی کیس:اینٹی کرپشن کا جوڈیشل مجسٹریٹ پرعدم اعتماد کااظہار

نوٹیفکیشن کے مطابق نادرا کے دفتر میں ہی اب پاسپورٹ کا بھی ایک کاؤنٹر موجود ہو گا، لاہور ریجن کے 12 چھوٹے شہروں میں پاسپورٹ نادرا بنائے گا کراچی کے 2 علاقوں میں نادرا سینٹرپرپاسپورٹ بن سکےگا،ملتان کے 6 نادرا سینٹرز پر پاسپورٹ بنوایا جا سکے گا سرگودھا کے 2، کے پی میں 4 اور اسلام آباد کے 2 نادرا سینٹرز بھی پاسپورٹ بنائیں گے۔

عید الاضحیٰ کب ہو گی؟

اس حوالے سے ڈی جی پاسپورٹ نے کہا ہے کہ پاسٹورٹ کاؤنٹر ان تحصیلوں میں نادرا دفاتر میں شروع کیے جائیں گے جن کی آبادی زیادہ ہے معاشی حالات بہتر ہونے پر تحصیلوں میں پاسپورٹ آفس قائم کریں گےنادرا دفاترمیں قائم پاسپورٹ کاؤنٹر محکمۂ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کنٹرول کرے گا نادرا فی پاسپورٹ سرکاری فیس کے علاوہ 1 ہزار روپے وصول کرے گا، 10 جون سے ہر نادرا آفس میں پاسپورٹ جاری کرنے والی خبر میں کوئی صداقت نہیں۔

پی ٹی آئی رہنما رضا نصراللہ گھمن کا سیاست چھوڑنے کا اعلان

Shares: