حکومت کا 30 فیصد بجٹ پینشوں میں جارہا ہے :پینشن ختم کردیں:آئی ایم ایف:نہیں ایسا نہیں کرسکتا:وزیراعظم

0
51

لاہور:حکومت کا 30 فیصد بجٹ پینشوں میں جارہا ہے :پینشن ختم کردیں:آئی ایم ایف:نہیں ایسا نہیں کرسکتا:وزیراعظم کاجواب،اطلاعات کے مطابق سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف نے سرکاری ملازمین کی پنشن ختم کرنے کی شرط عائد کردی، آئی ایم ایف شرط رکھی کہ سرکاری ملازمین ایک ہی بار گولڈن ہینڈ شیک دے کر فارغ کردیں،

ڈاکٹرشاہد مسعود نے کہا کہ وزیراعظم کو کھڑے ہونا چاہیے کہ کووڈ کی وجہ سے سرکاری ملازمین کو نوکریوں سے فارغ نہیں کرسکتے۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں کہا کہ حکومت کے پاس اطلاعات ہیں کہ بڑے پیمانے پر سرکاری ملازمین احتجاج یا دھرنا دینے کی تیاری میں ہیں۔

دوسری طرف یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ ایک اجلاس ہوچکا ہے کہ سرکاری ملازمین کی پنشن ختم کردیں، سرکاری ملازمین ایک ہی بار گولڈن ہینڈ شیک ، پیسا دے کر فارغ کردیں۔ جبکہ آئندہ کیلئے پنشن بالکل ختم کردیں، آئی ایم ایف کی شرائط بڑی عجیب سی ہیں،

ڈاکٹرشاہد مسعود کہتے ہیں کہ وزیراعظم عمران خان کو چاہیے اس معاملے میں خود مداخلت کریں اور ٹھوس موقف اختیارکریں ، وزیراعظم بات کریں کہ دنیا بھر میں اس وقت کورونا کی صورتحال سے معیشت دوچار ہے، لوگ پہلے ہی بڑے مسائل میں ہیں۔

ڈاکٹرشاہد مسعود نے کہا ہے کہ حکومت نے ٹرخاتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی چار پانچ ماہ ٹھہر جائیں اس کے بعد ہم اس پر نظرثانی کرسکتے ہیں، اس لیے موجود ہ حالات میں لوگوں کو نوکریوں سے نہیں نکال سکتے۔ سرکاری ملازمین نے قلم چھوڑ ہڑتال کی امید ہے کہ معاملہ حل ہوجائے۔

واضح رہے گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کا گزشتہ روز کہنا تھا کہ پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ مالی سپورت پروگرام کی بحالی کے لیے مذاکرات کر رہا ہے اور کورونا وائرس کے برے اثرات کے باوجود معیشت میں بہتری کے لیے پرامید ہوں۔

دوسری طرف یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم نے آئی ایم ایف کا یہ مطالبہ مسترد کردیا ہے اورکہا ہے کہ وہ ایسا نہیں کرسکتے

Leave a reply