پاکستان شوبز انڈسٹری کی نوجوان اداکارہ و ماڈل منال خان لباس اور میک اپ پر تنقید کرنے پر صارف پر بھڑک گئیں۔

باغی ٹی وی : منال خان نے حال ہی میں اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے زوئی خان نامی صارف کا ان کے لباس پر کیا گیا کمنٹ شئیر کیا-

زوئی خان نامی صارف نے منال خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کمنٹ کیا کہ ‘استغفراللہ اس شوٹ میں آپ کا لباس نامناسب ہے، آپ کتنی بے شرم ہیں کہ آپ کو اپنے والد کی بھی فکر نہیں ہے۔

صارف نے مزید لکھا تھا کہ تمام تر سلیبرٹیز بہتر ہو رہی ہیں لیکن آپ دن بہ دن عجیب ہوتی جا رہی ہیں، آپ خوبصورت نہیں ہیں’۔

صارف کے اس کمنٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے منال خان نے لکھا کہ یہ لوگ آکر بغیر کسی خاص وجہ کے آپ پر تنقید کریں گے وہ بھی صفر فالوور کے ساتھ۔

منال نے صارف کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے ان کی پروفائل کا بھی اسکرین شاٹ شیئر کیا جس کے صفر فالوور تھے۔

Shares: