بھارت کے کھلاڑی کو شکست دینے والے احمد مجتبیٰ کی ترجمان پاک فوج سے ملاقات
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مکس مارشل آرٹس کے کھلاڑی احمد مجتبیٰ کی ڈی جی آئی ایس پی آر سے ملاقات ہوئی ہے
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے احمد مجتبیٰ کا کہنا تھا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی حوصلہ افزائی اور حمایت پر شکر گزار ہوں،نوجوانوں سے کہتا ہوں کہ اللہ پر یقین رکھیں، محنت اورعزم کے اصول کو اپنائیں،
احمد مجتبیٰ نے گزشتہ ہفتے روایتی حریف بھارت کے کھلاڑی راہول راجو کو شکست دی تھی،یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پاکستانی فائٹر نے مکس مارشل آرٹس مقابلے میں بھارت کو ہرادیا، سنگاپور میں جاری مکس مارشل آرٹس مقابلے کے دوران پاکستانی فائٹر احمد مجتبی نے بھارتی فائٹر راہول راجو کو شکست دی تھی
https://twitter.com/ahmedwolverine1/status/1359491707247726596
پاکستانی فائٹر احمد مجتبی نے فائٹ مقبوضہ جموں اور کشمیر کے عوام، پاک فوج اور پاکستان اور دنیا بھر میں موجود اپنے چاہنے والوں کے نام کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلوں کے مقابلے ہمیشہ سے ہی دلچسپ رہے ہیں، میں محنت کررہا ہوں مقابلہ جیتنے کے لیے اور آج کی فائٹ پاکستانی اور کشمیری عوام کے نام کرتا ہوں۔
فائٹر احمد مجتبیٰ نے کہا کہ انہوں نے یہ فائٹ جیتنے کا وعدہ کیا تھا اور اب انہوں نے اپنا وعدہ پورا کیا ہے اور اسی طرح وہ کام کرتے رہیں گے اور اپنے ملک کا نام روشن کریں گے-