تحریک لبیک کے سربراہ کی گرفتاری کیلیے پولیس چھاپے کے بعد کیا ہوا؟

0
21

تحریک لبیک کے سربراہ کی گرفتاری کیلیے پولیس چھاپے کے بعد کیا ہوا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں پولیس نے تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی کی گرفتاری التوا میں ڈال دی۔

تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی کو گرفتار کرنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری اقبال ٹاؤن میں جمع ہوئی تھی اور یتیم خانہ چوک میں ان کے گھر کا گھیراؤ بھی کیا تھا تا ہم بعد ازاں پولیس کی تمام نفری واپس چلی گئی

تحریک لبیک کے مطابق انہوں نے فرانسیسی سفیرکی واپسی، توہین رسالت بل کی منظوری اور فرانسیسی اشیا پر پابندی کے مطالبات کر رکھے ہیں جب کہ حافظ سعد رضوی نے مطالبات کی منظوری کے لیے 16 فروری کی ڈیڈ لائن دے رکھی ہے جس پر پولیس انہیں گرفتار کرنا چاہتی ہے۔

فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے بعد تحریک لبیک کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی نے فیض آباد میں دھرنا دیا تھا جس میں حکومت کے ساتھ معاہدہ طے پایا تھا کہ فرانس کے سفیر کو ملک سے نکالا جائے گا

علامہ خادم رضوی وفات پا گئے، انکے بیٹے تحریک لبیک کے امیر بن گئے، حکومت نے ابھی تک فرانس کے سفیر کو نہیں نکالا، اور نہ ہی فرانس سے تعلقات ختم کئے ہیں، اب تحریک لبیک کے موجودہ سربراہ نے علامہ حکومت کو 16 فروری کی ڈیڈ لائن دے رکھی ہے

علامہ خادم حسین رضوی نے ناموس رسالت کے عنوان پر مسلمان قوم میں بیداری پیدا کی،مولانا معاویہ اعظم طارق

تحریک لبیک کا دھرنا، کارکنان گرفتار،کیا خادم حسین رضوی کو گرفتار کر لیا گیا؟

تحریک لبیک دھرنا،راستے بند ہونے پر ٹریفک کا متبادل روٹ جاری

شاہد خاقان عباسی نے تحریک لبیک کے دھرنے کو "میلہ” قرار دے دیا

فیض آباد دھرنا،وزیراعظم کا نوٹس،اہم شخصیت کو طلب کر لیا

مذاکرات ہی نہیں ہوئے تو کامیابی کیسی؟ تحریک لبیک کا دھرنا جاری رکھنے کا اعلان

علامہ خادم رضوی کی وفات، فیض آباد معاہدہ پر عمل ہو پائے گا؟

تحریک لبیک کے نومتنخب امیر،خادم رضوی کے بیٹے کا کارکنان کے نام اہم پیغام آ‌گیا

ہماری جان سعد رضوی، ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ،تحریک لبیک کارکنان کا سیاسی جماعتوں کو چیلنج

#اقتدارچھوڑو_یا_سفیرنکالو…ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

#سفیرتونکالناہی_ہوگا، ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

Leave a reply