مذاکرات ہی نہیں ہوئے تو کامیابی کیسی؟ تحریک لبیک کا دھرنا جاری رکھنے کا اعلان

0
104

مذاکرات ہی نہیں ہوئے تو کامیابی کیسی؟ تحریک لبیک کا دھرنا جاری رکھنے کا اعلان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک لبیک کا فیض آباد میں دھرنا جاری ہے پاکستان کی وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے میڈیا کو بھجوائے گئے ٹکرز میں کہا کہ مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں تا ہم تحریک لبیک کا کہنا ہے کہ مذاکرات ہوئے ہی نہیں تو کامیابی کس بات کی.

تحریک لبیک روالپنڈی کے ترجمان راجہ دانش نے میڈیا کے نام بھجوائے گئے پیغام میں کہا ہے کہ میڈیا پر جو خبریں چل رہی ہیں اس میں کوئی صداقت نہیں، ابھی تک کوئی مذاکرات نہیں ہوئے ،ہمارے وہی مطالبات ہیں، کارکنا ن کی رہائی کی جائے، سفیر کو ملک بدر کیا جائے، مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے،

تحریک لبیک راولپنڈی کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک لبیک کے سربراہ خادم رضوی دھرنے میں موجود ہیں، حکومت کے ساتھ ہمارے کسی بھی قسم کے مذاکرات نہیں ہوئے، میڈیا کے لوگ دھرنے میں آ جائیں ہم انہیں خوش آمدید کہتے ہیں، ہم اپنے مطالبات پر قائم ہیں

قبل ازیں خبر آئی تھی کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے تحریک لبیک سے مذاکرات کئے،وزیر داخلہ سید اعجاز شاہ ، کمشنر اسلام آباد عامر احمد اور مشیر داخلہ شہزاد اکبر اور سیکرٹری داخلہ بھی مذاکراتی ٹیم میں شامل تھے،تحریک لبیک فیض آباد دھرنا ختم کرنے پر آمادہ مذاکرات کامیاب ہو چکے ہیں

دھرنے میں ہزاروں افراد شریک ہیں اور فیض آباد و قرب و جوار کے ہوٹلز بند ہیں، دھرنے کے شرکاء فرانس کے خلاف مسلسل نعرے بازی کر رہے ہیں جبکہ مقررین کے خطابات بھی ہوتے رہتے ہیں

واضح رہے کہ تحریک لبیک کا اسلام آباد میں مارچ ہو رہا ہے مارچ میں ہزاروں افراد شریک ہیں جو لیاقت باغ سے گزشتہ شب فیض آباد پہنچے ہیں ،پولیس نے شرکا کو روکنے کی کوشش کی لیکن کامیابی نہ ملی۔ پولیس کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی جبکہ متعدد مقامات پر رکاوٹیں تھیں جن کو عبور کر کے شرکاء فیض آباد پہنچ گئے

فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر فرانسیسی سفیر کی بے دخلی اور فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کا مطالبہ لے کر تحریک لبیک کے سربراہ وفاقی دارالحکومت پہنچے ہیں ۔علامہ خادم رضوی مارچ کی قیادت کر رہے ہیں اور مارچ کے شرکاء کے ہمراہ مارچ میں ہی موجود ہیں

فیض آباد، تحریک لبیک کا احتجاج جاری، پولیس کا رات گئے آپریشن ناکام

تحریک لبیک احتجاج، اسلام آباد میں کون کونسے راستے بند ہیں؟ ڈی سی نے بتا دیا

تحریک لبیک کا دھرنا، کارکنان گرفتار،کیا خادم حسین رضوی کو گرفتار کر لیا گیا؟

تحریک لبیک دھرنا،راستے بند ہونے پر ٹریفک کا متبادل روٹ جاری

شاہد خاقان عباسی نے تحریک لبیک کے دھرنے کو "میلہ” قرار دے دیا

فیض آباد دھرنا،وزیراعظم کا نوٹس،اہم شخصیت کو طلب کر لیا

Leave a reply