فیض آباد، تحریک لبیک کا احتجاج جاری، پولیس کا رات گئے آپریشن ناکام

0
59

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک لبیک کا اسلام آباد میں فیض آباد کے مقام پر دھرنا جاری ہے

دھرنے میں سعد رضوی فرزند علامہ خادم حسین رضوی سربراہ تحریک لبیک پاکستان اور علامہ شفیق امینی امیر تحریک لبیک خیبرپختونخواموجود ہیں،علامہ عبدالغفور تابانی امیر تحریک لبیک آزاد کشمیر ، قاری شفیق قادری جنرل سیکرٹری تحریک لبیک راولپنڈی موقع پر موجود ہیں

دھرنے کے خلاف پولیس نے آپریشن کیا لیکن ناکامی ہوئی،آئی جی اسلام آباد موقعہ پر موجود ھیں۔ حالات کشیدہ ہیں مظاھرین میں بھت زیادہ اشتعال پایا جاتا ھے،مظاھرین فیص آباد پل کے اوپر اور نیچے موجود ھیں ،ابھی تک آپریشن کامیاب نہ ھواھے۔

پولیس کی جانب سے ہیوی شیلنگ اور ربڑ بلٹ گولیوں کا استعمال جاری ھے۔

تحریک لبیک کا اسلام آباد میں مارچ ہو رہا ہے مارچ میں ہزاروں افراد شریک ہیں جو لیاقت باغ سے فیض آباد پہنچ چکے ہیں ،پولیس نے شرکا کو روکنے کی کوشش کی لیکن کامیابی نہ ملی۔ پولیس کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی جبکہ متعدد مقامات پر رکاوٹیں تھیں جن کو عبور کر کے شرکاء فیض آباد پہنچ گئے،

 

فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر فرانسیسی سفیر کی بے دخلی اور فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کا مطالبہ لے کر تحریک لبیک کے سربراہ وفاقی دارالحکومت پہنچے ہیں ۔علامہ خادم رضوی مارچ کی قیادت کر رہے ہیں اور مارچ کے شرکاء کے ہمراہ مارچ میں ہی موجود ہیں

‏ریلی کےشرکا اور پولیس اہلکار زخمی زخمی ہو گئے ,صحافیوں کوریلی شرکااور پولیس کی جانب سے کوریج سے روکنے کی کوشش کی جا رہی ہے ,صحافیوں کی پولیس اہلکاروں اور ریلی کے شرکا سے جھڑپیں جاری ہیں

Leave a reply