تحریک لبیک احتجاج، اسلام آباد میں کون کونسے راستے بند ہیں؟ ڈی سی نے بتا دیا

0
44

تحریک لبیک احتجاج، اسلام آباد میں کون کونسے راستے بند ہیں؟ ڈی سی نے بتا دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے کہا ہے کہ اسلام آباد ایکسپریس وے زیرو پوائنٹ سے کھنہ پل تک سیل رہے گی۔

خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق پیر کو اپنے ایک ٹویٹ میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے کہا کہ ہر ایک سے درخواست ہے کہ براہ مہربانی متبادل راستے استعمال کریں، تکلیف کے لیے معذرت خواہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم راستہ صاف کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں.

دوسری جانب انتظامیہ نے شرکا ء کا ہیلی کا پٹر سے جائرہ لیا، ہزاروں افراد فیض آباد میں موجود ہیں، اور فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں

واضح رہے کہ فیض آبا دکے مقام پر تحریک لبیک کا دھرنا جاری ہے،دھرنے کے خلاف پولیس نے آپریشن کیا لیکن ناکامی ہوئی ،آئی جی اسلام آباد موقعہ پر موجود ھیں۔ حالات کشیدہ ہیں مظاھرین میں بھت زیادہ اشتعال پایا جاتا ھے،مظاھرین فیص آباد پل کے اوپر اور نیچے موجود ھیں ،ابھی تک آپریشن کامیاب نہ ھواھے۔

تحریک لبیک کا اسلام آباد میں مارچ ہو رہا ہے مارچ میں ہزاروں افراد شریک ہیں جو لیاقت باغ سے گزشتہ شب فیض آباد پہنچے ہیں ،پولیس نے شرکا کو روکنے کی کوشش کی لیکن کامیابی نہ ملی۔ پولیس کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی جبکہ متعدد مقامات پر رکاوٹیں تھیں جن کو عبور کر کے شرکاء فیض آباد پہنچ گئے

فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر فرانسیسی سفیر کی بے دخلی اور فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کا مطالبہ لے کر تحریک لبیک کے سربراہ وفاقی دارالحکومت پہنچے ہیں ۔علامہ خادم رضوی مارچ کی قیادت کر رہے ہیں اور مارچ کے شرکاء کے ہمراہ مارچ میں ہی موجود ہیں

‏ریلی کےشرکا اور پولیس اہلکار زخمی زخمی ہو گئے ,صحافیوں کوریلی شرکااور پولیس کی جانب سے کوریج سے روکنے کی کوشش کی جا رہی ہے ,صحافیوں کی پولیس اہلکاروں اور ریلی کے شرکا سے جھڑپیں جاری ہیں

فیض آباد، تحریک لبیک کا احتجاج جاری، پولیس کا رات گئے آپریشن ناکام

Leave a reply