تحریک لبیک دھرنا،راستے بند ہونے پر ٹریفک کا متبادل روٹ جاری

0
34

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں فیض آباد کے مقام پر تحریک لبیک کا دھرنا جاری ہے

جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس بند کر دی گئی،اسلام آباد راولپنڈی کے سنگم پر فیض آباد انٹرچینج بھی بندکر دیا گیا ہے،لاہور سے آنیوالی بھاری ٹریفک کو ٹی کراس روات سے راولپنڈی کی جانب موڑا جا رہا ہے،پشاور سے آنیوالی بھاری ٹریفک کو 26 نمبر چونگی سے موٹروے کی جانب موڑا جائے گا

کلثوم پلازه جناح ایونیو سے بجانب ایکسپریس چوک دونوں اطراف ٹریفک کے لیے بند ہیں،ٹریفک پولیس نے ہدایت کی ہے کہ شهری ناظم الدین اور مارگله روڈ استعمال کریں، پولی کلینک چوک فضل حق روڈ دونوں اطراف ٹریفک کے لیے بند،شہری لقمان حکیم روڈ استعمال کریں

فیض آباد انٹرچینج چاروں اطراف ٹریفک کے لیے بند ہے، راول ڈیم چوک سے بجانب فیض آباد دونوں اطراف ٹریفک کے لیے بند ہے،راول ڈیم چوک سے پارک روڈ،ترامڑی،لهتراڑ روڈ کهنه اور ایکسپریس ہایی وے استعمال کریں،زیرو پوائنٹ سے بجانب فیض آباد دونوں اطراف ٹریفک کے لیے بند ہے ،شہری کشمیر ہائی وے نائنتھ ایونیو اور آئ جے پی روڈ استعمال کریں

کهنه پل سے بجانب فیض آباد ایکسپریس ہائ وے دونوں اطراف ٹریفک کے لیے بند ہے،کرال سے اسلام آباد آنے والے شہری کهنه پل سے لہتراڑ روڈ ترامڑی پارک روڈ اور راول ڈیم چوک استعمال کریں،نائتھ ایونیو آئی جے پی روڈ سے بجانب فیض آباد دونوں اطراف ٹریفک کے لیے بند ہے،شہری آئی جے پی روڈ سے براسته گوهر شهید چوک،گندم گودام چوک،فقیر ایپی روڈ سے کشمیر ہائی وے استعمال کریں، ڈھوکڑی سہروردی سرینا چوک بجانب فرانس ٹرن دونوں اطراف ٹریفک کے لیے بند ہے

ریڈ زون،سیکریٹریٹ اور ڈپلومیٹک انکلیو جانے والے براسته ایمبیسی روڈ،نادرا چوک سے ریڈیو پاکستان چوک یا مارگله روڈ استعمال کر سکتے هیں،

تحریک لبیک کا اسلام آباد میں مارچ ہو رہا ہے مارچ میں ہزاروں افراد شریک ہیں جو لیاقت باغ سے گزشتہ شب فیض آباد پہنچے ہیں ،پولیس نے شرکا کو روکنے کی کوشش کی لیکن کامیابی نہ ملی۔ پولیس کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی جبکہ متعدد مقامات پر رکاوٹیں تھیں جن کو عبور کر کے شرکاء فیض آباد پہنچ گئے

فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر فرانسیسی سفیر کی بے دخلی اور فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کا مطالبہ لے کر تحریک لبیک کے سربراہ وفاقی دارالحکومت پہنچے ہیں ۔علامہ خادم رضوی مارچ کی قیادت کر رہے ہیں اور مارچ کے شرکاء کے ہمراہ مارچ میں ہی موجود ہیں

فیض آباد، تحریک لبیک کا احتجاج جاری، پولیس کا رات گئے آپریشن ناکام

تحریک لبیک احتجاج، اسلام آباد میں کون کونسے راستے بند ہیں؟ ڈی سی نے بتا دیا

‏ریلی کےشرکا اور پولیس اہلکار زخمی زخمی ہو گئے ,صحافیوں کوریلی شرکااور پولیس کی جانب سے کوریج سے روکنے کی کوشش کی جا رہی ہے ,صحافیوں کی پولیس اہلکاروں اور ریلی کے شرکا سے جھڑپیں جاری ہیں

تحریک لبیک کا دھرنا، کارکنان گرفتار،کیا خادم حسین رضوی کو گرفتار کر لیا گیا؟

Leave a reply