گلگت الیکشن،سادہ اکثریت بھی حاصل نہ کرنا شرمناک شکست ہے،مریم برس پڑیں

0
84

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی کا پہلے کوئی وجود تھا نہ اب ہے،

مریم نواز کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو ملنے والی چند سیٹیں ن لیگ سےتوڑے گئے امیدواروں اور سلیکٹرز کی مرہون منت ہیں،حکمران جماعت کو پہلی بار یہاں ایسی شکست فاش ہوئی ہے،یہ شکست آنے والے دنوں کی کہانی سنارہی ہے،

مریم نواز کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے بہادر لوگو ! اس دھاندلی سے ہمت نہیں ہارنا، ریت کی یہ دیوار گرنے والی ہے، کٹھ پتلی کا کھیل ختم ہونے کو ہے،

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ شکریہ گلگت بلتستان جنھوں نے میرا بھر پور ساتھ دیا اور دنیا کو دکھا دیا کہ عوام مسلم لیگ ن اور نواز شریف کے ساتھ کس طرح کھڑے ہیں۔ وہ جلسے نہیں، اس جعلی حکومت کے خلاف ریفرینڈم تھے۔ وہ مناظر پوری دنیا نے دیکھے۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب اور وفاق کی طرح سادہ اکثریت نہ ملنے کے باوجودتمھیں بیساکھیاں فراہم کر کےحکومت تو بنوا دی جائے گی لیکن اس آئینے میں اپنا چہرہ ضرور دیکھو جو گلگت بلتستان کے عوام نے تمہیں دکھایا ہے۔پوری ریاستی طاقت، حکومتی اداروں، سرکاری مشینری کا زور زبردستی اور جبر کے ہتھکنڈوں سے وفاداریاں تبدیل کرانے اور بدترین دھاندلی کے باوجود سادہ اکثریت بھی حاصل نہ کرنا شرمناک شکست ہے۔ ہارنے والوں کو "لوٹا پارٹی” سے دگنی سیٹوں کا ملنا کٹھ پتلی پر عوام کا عدم اعتماد ہے۔

گلگت بلتستان، غیر حتمی نتائج،بلے پر ٹھپہ چل گیا، بلاول و مریم کی جلسے لیکن ووٹ نہ مل سکے,باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گلگت بلتستان الیکشن میں بلے پر ٹھپہ چل گیا، تحریک انصاف نے 9 سیٹیں جیت کر میدان مار لیا۔

23نشستوں کے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار7،پیپلزپارٹی نے 4نشستیں حاصل کیں ۔ مسلم لیگ ن 2 سیٹیں حاصل کر سکی ، پی ٹی آئی کی اتحادی ایم ڈبلیوایم ایک نشست پرکامیاب ہو سکی۔

گلگت بلتستان، غیر حتمی نتائج،بلے پر ٹھپہ چل گیا، باقی جماعتوں‌ کو کتنی سیٹیں ملیں؟

ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے سابق وزرائے اعلی ٰحافظ حفیظ الرحمن اور مہدی شاہ بھی الیکشن ہار گئے ہیں ، تحریک انصاف کی گلگت بلتستان میں حکومت بنانے کے لئے پوزیشن مضبوط ہو گئی ہے ۔آزاد امیدوار جو کامیاب ہوئے ہیں ان میں سے اکثریت تحریک انصاف کی حمایت یافتہ ہے

گلگت الیکشن میں تحریک انصاف کی کامیابی، وفاقی وزراء نے اپوزیشن کو کھری کھری سنا دیں

Leave a reply