30 لیٹر شراب برآمد مقدمہ درج

قصور
کوٹ رادھاکشن میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری 30 لیٹر شراب برآمد مقدمہ درج
تفصیلات کے مطابق تھانہ کوٹرادھاکشن پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن تیز ہو گیا جس کے نتیجے میں منشیات فروشوں سے 30 لیٹر شراب اور 1350 گرام چرس برآمد کر کے علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لے گئے ہیں
ایس ایچ او تھانہ کوٹرادھاکشن نے ڈی پی او قصور کی ہدایت پر منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر رکھا ہے کل دوران گشت کار کع مشکوک سمجھ کر تعاقب کیا گیا جس سے روک کر تلاشی لی گئی تو اُس کے اندر سے 1350 گرام چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے

Comments are closed.