ٹرک میں چھپ کر 31 پاکستانی فرانس کیسے پہنچ گئے ، فرانسیی حکام حیران بھی پریشان بھی

پیرس :ٹرک میں چھپ کر 31 پاکستانی فرانس کیسے پہنچ گئے ، فرانسیی حکام حیران بھی پریشان بھی ،فرانس سے آمدہ اطلاعات کے مطابق فرانسیسی میڈیا کے مطابق فرانس کے جنوب مشرقی علاقے ایلپیس میں میری ٹائم سیکیورٹی فورس نے تلاشی کے دوران ٹرک کے کنٹینر میں چھپے 31 افراد کو گرفتار کرلیا۔

عمران خان کا استعفیٰ مانگنے والے پہلے خوداستعفیٰ دیں ،پھردیکھیئے آگے آگے ہوتا ہے…

میری ٹائم حکام کے مطابق گرفتار ہونے والے تمام افراد پاکستانی ہیں جب کہ ٹرک کے پاکستانی ڈرائیور کو بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار کیے گئےا فراد اٹلی کے راستے فرانس میں داخل ہوئے تھے جن میں 15 سال تک کے 3 نوجوان لڑکے بھی شامل ہیں۔فرانسیسی حکام کے مطابق گرفتار ہونے والے تمام افراد کو 2015 میں ہونے والے ایک بارڈر کنٹرول معاہدے کے تحت واپس اٹلی کے حوالے کردیا گیا ہے۔

ن لیگ کادھرنے میں شامل ہونے سے انکار،مولانا نے "گونواز گو”کے نعرے…

یادرہےکہ یہ پہلا موقع نہیں کہ پاکستانی یورپ میں داخل ہونےکے چکروں میں پکڑے بھی جاتے ہیں اور مارے بھی جاتے ہیں، اس سے پہلے کئی ایسے واقعات ہوچکے ہیں کہ کئی پاکستانی نوجوانوں کو یورپ کے حسین خواب دکھا کر کنٹینروں میں پیک کرکے یورپ بھجوانے کی کوشش کی جاتی ہے جس کے دوران یا تو وہ دم گھٹنے سے مارے جاتے ہیں یا پھر پکڑے جاتے ہیں

تازہ ، اہم ترین ، تحقیقاتی خبروں،تجزیوں اورتبصروں کا وہ چینل جوہرکسی کی پہنچ میں…

Comments are closed.