مظفرگڑھ میں پانچویں تھل جیپ ریلی کا آغاز ہوگیا،ریلی کے لیے مظفرگڑھ اور لیہ کے علاقے پر مشتمل 105 کلومیٹر لمبا ٹریک بنایا گیا ہے.آج پہلے دن کوالیفائینڈ راونڈ میں ڈرائیورز نے مہارت دکھائی۔ مظفرگڑھ میں تین روزہ پانچویں تھل جیپ ریلی کا رنگا رنگ آغاز آج سے ہوگیا،مظفرگڑھ کے علاقے ہیڈ محمد والہ میں پانچویں تھل جیپ ریلی کے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے،آج ریلی کے پہلے روز گاڑیوں کی رجسٹریشن، ٹیگنگ، اور کوالیفائنگ راؤنڈ تھا۔کوالیفائینگ راونڈ اڑھائی کلو میٹر پر محیط ہے جس پر پاکستان بھر سے آے ہوے میل فی میل ڈرائیورز نے اپنے اپنے فن کے جوہر دکھاے۔کوالیفائینگ راونڈ میں کل 83ڈرائیورز نے حصہ لیا۔ڈرائیورز نے گفتگو کرتے ہوے کہا ڈرائیورز کا کہنا ہے کہ تھل کے دوسرے ٹریکس کی نسبت مظفرگڑھ کا یہ ٹریک کافی مشکل اور چیلنجنگ ہے تاہم وہ اپنی اپنی جیت کیلیے پرعزم ہیں۔آج کی ریس میں کوالیفائی کرجانے والی گاڑیوں کے کیٹیگری کے مطابق کل اور پرسوں مقابلے منعقد ہونگے۔ کل 21 نومبر کو وومن کیٹگری اور سٹاک کیٹگری کی ریس ہوگی جبکہ 22 نومبر کو پری پیئرڈ کیٹگری کی ریس اور تقسیم انعامات کی تقریب ہوگی.کورونا وائرس کے پیش نظر تھل جیپ ریلی کا ٹریک محدود کرکے 105 کلومیٹر تک محدود کردیا گیا ہے.اور اس کا اختتامی پوائنٹ چوبارہ میں بنایا گیا ہے۔
مجیب الرحمان شامی باغی ٹی وی مظفرگڑھ








