پشاور: ملک میں کھیلوں کے سب سے بڑے مقابلے نیشنل گیمز پشاور میں شروع ہوگئے ہیں جن میں 10 ہزار کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔33 ویں نیشنل گیمز کا قیوم اسپورٹس کمپلیکس پشاور میں آغاز ہوا۔ وزیراعلی خیبر پختونخواہ محمود خان نے گیمز کا افتتاح کیا۔ رنگا رنگ تقریب میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔
پشاورمیں ہونے والی 33 ویں نیشنل گیمز میں پنجاب کے دستہ کی قیادت ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے کی اور اس عزم کا اطہارکا کہ ان گیمز سے پاکستانی کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے کا موقع ملے گا
امریکی خاتون اسلام آباد ایئرپورٹ پرکیوں لیٹی ؟اسلام آباد سے واشنگٹن تک سب پریشان
اس موقع پر کورکمانڈر شاہین مظہر، سینئر صوبائی وزیر عاطف خان بھی موجود تھے۔ گیمز میں چاروں صوبوں کے علاوہ آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
نوازشریف کے پلیٹیلیٹس ، میڈیکل بورڈ کی خاموشی ،دیارغیرکاسفر،خاموش کہانی کا بولتاسکرپٹ
سابق اولمپئین قاضی صلاح الدین نے شمع روشن کی اور ٹیموں نے مارچ پاسٹ کیا۔ ایس ایس جی کمانڈوز دس ہزار فٹ کی بلندی سے پیراشوٹ کے ذریعے اسٹیڈیم میں اترے۔ اسکول کی بچیوں نے قومی نغمہ پیش کیا۔
نامور گلوکار سلمان احمد نے بھی دل دل پاکستان نغمہ پیش کیا اور اسٹیڈیم میں موجود لوگوں کا لہو گرمایا۔ نیشنل گیمز میں 60 کھیلوں کو شامل کیا گیا ہے جن میں دس ہزار کھلاڑی اور ساڑھے چھ ہزار اتھلیٹ شرکت کررہے ہیں
پاکستان کے دیسی کھانے بہت مزیدار، پاکستانی دلدار،فٹبال کےعالمی کھلاڑیوں بھی دیوانے ہوگئے
پشاور میں اسپورٹس میلہ سجنے سے پہلے آج فل ڈریس ریہرسل کا اہتمام کیا گیا، جہاں ایس ایس جی کے پیراٹروپرز نے فری فال جمپ سے سماں باندھ دیا ۔
مقبوضہ کشمیر میں عید میلادالنبی ﷺ پر بھی کرفیو، نوجوانوں کا بھرپور احتجاج
33 ویں نیشنل گیمز کا بگل بج گیا۔ہے جو اس بات کا ثبوت بن گیا کہ پاکستان میں امن لوٹ آیا ہے۔ پشاور میں افتتاحی تقریب سے قبل فل ڈریس ریہرسل کی رنگا رنگ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
تدبیراں دے چارے نئیں چلدے جدوںتیروجے تقدیراں دا "مولانا کی تدبیریں الٹی پڑ گئیں”
سات سال بعد ہونے والی نیشنل گیمز کی تقریب میں آسمان پر ایس ایس جی کے کمانڈوز پیراشوٹ کے سات نمودار ہوئے تو ہر طرف اللہ اکبر کے نعرے بلند ہوئے۔تقریب میں اسکواش کے لیجنڈ کھلاڑی جان شیر خان نے گیمز کی ٹارچ ریسیو کرکے گیمز کی مشعل کو روشن کیا ۔
اسے کہتے ہیں تبدیلی کے پی میںسکول بیگ کا وزن طالبعلم کے وزن سے15 فیصد سے زیادہ نہیں ہوگا’
نیشنل گیمز میں شرک کرنے والی تمام ٹیمز کے کتنے پہلے بار خواتین کھلاڑی لیکر اگے بڑھیں جبکہ سکولز کے ننھے بچوں نے ملی نغموں پر ٹیبلو پیش کرکے تقریب کو چار چاند لگائے۔
منشیات پرقابوپانے کے لیے پنجاب میں بھی اینٹی نارکوٹکس فورس بنانے کا فیصلہ
خیبرپختونخوا کے سینئیر صوبائی وزیر عاطف خان کی نیشنل گیمز کے حوالے سے پریس کانفرنس میں کہا کہ نیشنل گیمز کے انتظامات کا جائزہ لے لیا ہے،ہمارے لیے موقع ہے صوبے کا ملکی اور بین الاقومی ممالک کو اچھا تصور پیش کرسکیں۔
عاطف خان نے کہا کہ دنیا کو دیکھانا چاہتے ہیں کہ ہمارے لوگ آگے بڑھنا چاہتے ہیں،22 کروڑ کے ملک میں بدقسمتی سے ہم اولمپیکس میں میڈل نہیں جیت پاتے۔
نبی کریم ﷺ نے ظلم، تعصب، نفرتوں اور ناانصافی کا خاتمہ کیا؛ نور الحق قادری
وزیر کھیل کے پی کا کہنا تھا کہ ایتھلیٹس کو صوبائی بجٹ سے مراعات اور وظیفے دیں گے ، صوبے میں ساڑھے پانچ ارب روپے کی لاگت سے ایک ہزار میدان تیار کررہے ہیں۔
عاطف خان نے کہا کہ گیمز میں میڈل جیتنے والی کھلاڑیوں کو ساتھ انعامی رقم بھی دی جائے گی ،کل 12 ربیع الاول کے ایک سوال کے جواب میں حوالے سے انٹریشنل سیرت کانفرنس منعقد ہورہی ہے اس لئے وزیراعظم افتتاحی تقریب میں شرکت نہیں کرپائیں گے۔