مظفرگڑھ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب مظفرگڑھ کا خفیہ اور اچانک دورہ کیا ۔تفصیل کے مطابق وزیراعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار نے مظفرگڑھ کا اچانک خفیہ دورہ کے دوارن تھانہ چوک قریشی کا دورہ کیا ،قیدیوں سے ملاقات کی ریکارڈ چیک کیا تو اچھی کارکردگی پر ایس ایچ او تھانہ چوک قریشی کامران سیف کو شاباش دی۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار نے کہا عوام کو ریلیف نہ دینے والے افسران اور ملازمین کی کوئی گنجائش نہیں ڈی ایس پی صدر سرکل اور ایس ایچ او قریشی کامران سیف کو اچھی کارکردگی پر انعامات دینے کا بھی اعلان کیا۔
مجیب الرحمان شامی باغی ٹی وی مظفرگڑھ

ظفرگڑھ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان خان کا دورہ مظفرگڑھ
Shares: