استنبول: ترک میڈیا کی رپورٹ کے مطابق صوبہ غازی انتیپ میں مسافر بس سڑک کنارے کھڑی ایمبولینس اور فائر بریگیڈ سے ٹکرا کر الٹ گئی۔

حادثے کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک اور 22 زخمی ہوگئے، زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔

ترکی میں دو سالہ بچی نےسانپ کو اپنےدانتوں سے کاٹ کر مار ڈالا

مرنے والوں میں تین فائر فائٹرز، دو ایمرجنسی ورکرز اور دو صحافی بھی شامل ہیں۔ یہ افسوسناک واقعہ حادثے کے بعد ہونے والے ریسکیو آپریشن کےدوران پیش آیا۔

ترک صحافیوں کی یونین نے اپنے دو ساتھیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے جبکہ سوشل میڈیا پرتصاویر میں کئی لوگوں کو سڑک پر پڑے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر انصاف بیکر بوزدگ نے حادثے کی تحقیقات کا اعلان کیا ہے جبکہ متعدد ترک سیاست دانوں نے واقعے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔دوسرا حادثہ کچھ گھنٹوں بعد شہر ماردین میں پیش آیا جہاں ایک تیز رفتار ٹرک عوام کے ہجوم پر چڑھ دوڑا۔

ترکیہ میں آج سے پرااسلامک گیمز کا آغاز

مقامی حکام کی جانب سے بتایا جا رہا ہے کہ دوسرے حادثے میں زیادہ تعداد ہنگامی صورت حال سے نمٹنے والے ورکرز کی تھی جس میں 17 افراد ہلاک اور 29 افراد زخمی ہوئے جب کہ 8 افراد شدید زخمی ہیں اور یہ حادثہ ٹرک کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔

انتظامیہ کی جانب سے بتایا جارہا ہے کہ دونوں حادثوں کے درمیان کوئی تعلق نہیں ہے تاہم وزیر انصاف کی جانب سے دونوں حادثات کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔ہے۔

Shares: