کراچی: 36 گھنٹوں میں 111 فون چوری کرنے والے نے تو سب کو حیران ہی کردیا . پریڈی پولیس نے صدر میں موبائل مارکیٹ سے 30 لاکھ روپے سے زائد کے 111 موبائل فون چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کردیا۔
ایس ایس پی جنوبی شیراز نذیر نے انکشاف کیا کہ ’ 27 جولائی کی شب کو چوری کی یہ واردات اما ٹاور شاپنگ مال میں ہوئی جہاں ایک موبائل کی دکان سے 35 لاکھ روپے مالیت کے 111 موبائلز چوری کرلیے گئے‘۔
ایس ایس پی نے میڈیا کو بتایا کہ پریڈی پولیس نے واقعے کی فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) نمبر 2019/717 درج کی جس کے بعد ’سخت کوششوں اور سی سی ٹی وی ریکارڈ کے جائزے کے بعد ملزم کو گرفتار کرلیا گیا اور اب تک 80 موبائلز برآمد کرلیے گئے‘۔