دنیا میں ہرطرف لڑائی جھگڑے شروع:بنگلا دیش میں پولیس کی مظاہرین پرفائرنگ،5 افراد ہلاک اورمتعدد زخمی

0
41

ڈھاکا:دنیا میں ہرطرف لڑائی جھگڑے شروع:بنگلا دیش میں پولیس کی مظاہرین پر فائرنگ، 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی،اطلاعات کے مطابق بنگلا دیش میں تنخواہوں میں اضافے کے لیے احتجاج کرنے والے مظاہرین پر پولیس کی فائرنگ سے 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوب مشرقی بنگلادیش میں تنخواہوں میں اضافہ نہ ہونے پر چینی پاور پلانٹ کے ملازمین نے احتجاجی مظاہرہ کیا جس پر پولیس کی فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ادھر اس حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پولیس چیف کے مطابق 2000 کے قریب افراد نے احتجاج کے دوران پولیس پر پتھراؤ کیا جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے تاہم مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے فائرنگ کی گئی۔

یاد رہےکہ بنگلہ دیش کی طرح پاکستان، افغانستان،بھارت ، سعودی عرب ، امریکہ ، فرانس الغرض دنیا کو کوئی بھی ملک اس وقت امن سے نہیں ہے

Leave a reply