بھارتی ٹیم کرکٹ کی تاریخ میں 36 رنزپرآوٹ:بھارتی ٹیم پرایسے ٹوٹ پڑے کہ مندربھی محفوظ نہ رہے ، اس کا سب سے عجیب اوردلچست ردعمل ایک بڑے بھارتی کھلاڑی کے ان الفاظ کے ساتھ اوربھی مقبول ہوگیا ،کہ ‘ہم کوئی مندر کا گھنٹا ہے کوئی بھی بجا جاتا ہے’: بھارتی اپنی ٹیم پر برس پڑے

بھارتی ٹیم کے ساتھ دیارغیر میں کیا ہوا اس کے بارے میں خود بھارتی میڈیا کچھ اس طرح بیان کررہا ہے ، آسٹریلیا کے خلاف ایڈیلیڈٹیسٹ میں بھارت کی ٹیم ریت کی دیوار ثابت ہوئےاور گھر کے شیر صرف 36 رنز پر ڈھیر ہوگئے۔

پھر یہ ہی نہیں کہ دنیا بھر کی کرکٹ ٹیموں کے بڑے بڑے کھلاڑی بھی حیران ہیں کہ بھارتی ٹیم اس قدر کمزور ہوگی ، دوسری طرف اپنی ٹیم کی اس شرمناک کارکردگی پر بھارتی شہری بھی برس پڑے اور اپنے دل کی بھڑاس نکالنے کے لیے سوشل میڈیا کا رخ کیا۔

 

 

ایک صارف نے بھارتیوں کے سکور سے متعلق کچھ اس طرح انکشاف کیا وہ لکھتے ہیں کہ :

بھارتیوں کے اس ردعمل پرٹیم کا بھی ردعمل بھی بڑا عجیب سامنے آیا ہے اس صورتحال میں بھارتی کھلاڑی وریندر سہواگ بھی پیچھے نہیں رہے اور ٹوئٹر پر بھارتی کھلاڑیوں کاانفرادی اسکور لکھا اور اسے آج پر ون ٹائم پاسورڈ (او ٹی پی) قرار دیا۔

 

 

ایک اور ٹوئٹر صارف نے ایک میم شیئر کیا جس پر درج تھا کہ ‘جلدی بال ڈال ابھی پویلین نکلنا ہے۔’

موموز نامی ایک خاتو ٹوئٹر صارف نے سہواگ کو جواب میں میمز شیئر کی جس میں انہوں نے اداکار راجپال یادیو کا تاریخی ڈائیلاگ شیئر کیا اور اسے ورات کوہلی سے منسوب کیا کہ ‘ہم کوئی مندر کا گھنٹا ہے کوئی بھی آکے بجا جاتاہے۔’

 

شیوانی نام کی ٹوئٹر صارف نے بھی ایک میم شیئر کیا جس میں ایک شخص نے پلک جھپکنے کے وقت کو دکھایا گیا۔ میم میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پلکیں جھپکنے سے پہلے بھارت کا 9 رنز پرایک کھلاڑی آؤٹ ہوتا ہے مگر جیسے ہی دوبارہ آنکھیں کھلتی ہیں تو 19 رنز پر 6 کھلاڑی آؤٹ ہوتے ہیں۔

 

 

https://twitter.com/__Muskurahat__/status/1340164426666635265

مسالو نامی ٹوئٹر صاف نے تجویز دی کہ راوی شاستری کو ہٹایا جائے اور راہول ڈریوڈ کو بھارتی ٹیم کا کوچ مقرر کیا جائے۔ انہوں نے یہ بھی تجویز دی کہ بھارتی ٹیم کا انتخاب فرسٹ کلاس کرکٹ کی بنیاد پرہونا چاہیے ناکہ آئی پی ایل کارکردگی کی بنیاد پر۔

دا ایپک بلاگر نامی ٹوئٹر صارف نے بھی ایک دلچسپ میم شیئر کی جس میں ایک شخص دوسرے کو مخاطب کرتے ہوئے کہتا ہے کہ یہ گیند پھینک رہے ہیں یا بم پھینک رہے ہیں۔

ایک صارف نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ "ورات کوہلی نے دعویٰ کیا کہ ٹیم نئے انڈیا کا عکس ہے۔۔۔ اب پوری ٹیم اسے درست ثابت کر رہی ہے۔’

یاد رہے کہ گزشتہ روز تک بھارت اس میچ میں اچھی پوزیشن پر تھا مگر جب بھارت نے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن اپنی اننگز ایک وکٹ کے نقصان پر 9 رنز سے شروع کی تو جوش ہیزلہوڈ اور پیٹ کمنز سے بھارتی بیٹنگ لائن کو تہس نہس کر دیا۔

 

ایک صارف نے حد ہی کردی وہ کہتے ہیں کہ رج کے پیو پہلے گائے دا پیشاب :

 

https://twitter.com/FAISALQADIR401/status/1340177118450184192

 

ہیزلوڈ نے 8رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں جب کہ کمنز نے 21 رنز دے کر 4 بھارتی کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

Shares: