جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسٹمز حکام نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 37 کروڑ روپے مالیت کی ممنوعہ ادویات ضبط کر لیں۔
باغی ٹی وی کو موصول اطلاعات کے مطابق کسٹمز حکام نے ایئرپورٹ پر تین الگ الگ کارروائیوں کے دوران فرانس اور جرمنی سے آنے والے مشکوک پارسلز کو روکا، جن کی جانچ پڑتال پر حیران کن انکشافات سامنے آئے۔ترجمان کسٹمز کے مطابق پارسلز کی اسکیننگ اور ڈرگ ڈیٹیکشن کٹس کے ذریعے تجزیے کے بعد معلوم ہوا کہ ان میں موجود گولیاں ممنوعہ ادویات ہیں، جنہیں ملک میں غیر قانونی طور پر داخل کیا جا رہا تھا۔
حکام نے فوری طور پر پارسلز کو ضبط کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے، جبکہ اسمگلنگ میں ملوث عناصر کی تلاش اور مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق یہ کارروائیاں اینٹی اسمگلنگ ٹیم کی مستعدی کا نتیجہ ہیں، اور مستقبل میں اس نوعیت کی مزید کارروائیوں کا عندیہ بھی دیا جا رہا ہے۔
سیالکوٹ: کار سے مرد و خاتون کی برہنہ لاشیں برآمد