پاکستان سے 4.7 ٹن امدادی سامان کی ایک اور کھیپ ترکیہ روانہ:اموات کی تعداد 30 ہزارتک پہنچ گئی

0
55
turkey

اسلام آباد:نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی جانب سے 4.7 ٹن امدادی سامان کی ایک اور کھیپ ترکیہ روانہ کر دی گئی ہے۔ترجمان این ڈی ایم اے نے اپنے بیان میں کہا کہ ترکیہ روانہ کئے جانے والے امدادی سامان میں 1420 کمبل اور موسم سرما کے 26 خیمے شامل ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ امدادی سامان پی آئی اے کی پرواز کے ذریعہ ترکیہ روانہ کیا گیا ہے۔

قبل ازیں وزیراعظم کی ہدایت پر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے ) کی جانب سے ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کیلئے 16.5 ٹن مزید امدادی کھیپ بھیجی گئی تھی۔امدادی سامان میں فیملی سائز 250 وینٹرائزڈ خیمے شامل تھے، کھیپ اسلام آباد ائیر پورٹ سے پی آئی اے کے طیارے بوئنگ 777 کے ذریعے ترکیہ بھیجی گئی۔

پمز اسپتال سے ڈاکٹرز کی 10رکنی ٹیم ادویات کیساتھ ترکیہ روانہ

ترکیہ اور شام میں ہولناک زلزلے سے اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا، تباہ حال عمارتوں کے ملبے سے لاشیں اور زخمی افراد کو نکالنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے، جہاں جاں بحق افراد کی تعداد 28 ہزار سے متجاوز کر گئی ہیں۔

چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی کی چھٹی ہوگئی :اگلے چیئرمین کون ہوں گے ،نام فائنل…

ترکیہ اور شام میں قیامت خیز زلزلے سے جاں بحق افراد کی تعداد اٹھائیس ہزار سے زائد ہوچکی ہے۔ رپورٹ کے مطابق زلزلے سے ایک لاکھ سے زائد افراد زخمی ہیں۔ جنگ زدہ شام کے اکثر متاثرہ علاقوں میں اب تک امداد نہ پہنچ سکی، جہاں لوگ مدد کو پکار رہے ہیں۔ زندہ بچ جانے والوں کو شدید سرد موسم کا بھی سامنا ہے۔

زلزلہ زدہ علاقوں میں آفٹرشاکس کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ شام کے متاثرہ علاقوں میں امداد پہنچ رہی ہے نہ ریسکیو ٹیمیں پہنچ پا رہی ہیں۔ شام میں عوام اب مایوس ہوچکے ہیں۔ انہیں ڈر ہے کہ سردی اور بھوک اب ان کی جان لے لے گی۔ لوگ اپیلیں کررہے ہیں، شامی عوام نے فریاد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بچے تو دہشت گرد نہیں، خدارا انہیں بچائیں۔

ترکیہ اور شام زلزلہ: اموات 25 ہزار 800 سے متجاوز

متاثرہ علاقوں میں بلند و بالا عمارتوں کا ملبہ بکھرا پڑا ہے۔ لاکھوں لوگ متاثر ہیں، خاندان کے خاندان اجڑ چکے ہیں۔ کئی سو بچے یتیم ہوچکے ہیں۔ جو لوگ زندہ بچے ہیں وہ ڈرے اورسہمے ہوئے ہیں۔ شدید سردی کے باعث ریسکیو اور سرچ آپریشنز کرنے والے ٹیموں کو شدید مشکلات پیش آرہی ہیں۔اقوام متحدہ کے مطابق شام میں پینسٹھ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔ ابتر صورت حال کو دیکھ کر امریکا نے چھ ماہ کے لئے شام پر سے پابندیاں اٹھالی ہیں، جس کے بعد امید ہے کہ اب شامی متاثرین کو امداد اور مدد دونوں ملے گی۔

Leave a reply