پمز اسپتال سے ڈاکٹرز کی 10رکنی ٹیم ادویات کیساتھ ترکیہ روانہ

0
70

ترکیہ میں زلزلہ متاثرین کی مدد کیلئے پمز اسپتال سے ڈاکٹرز کی 10رکنی ٹیم ادویات کیساتھ روانہ ہو گئی-

باغی ٹی وی: وفاقی وزیرصحت عبدالقادرپٹیل کے مطابق مصیبت کی گھڑی میں ترک بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،ترکیہ اور شام میں زلزلے سے جانی و مالی نقصان پر بہت افسوس ہوا،ترکیہ نے ہر مشکل میں ہمیشہ پاکستان کاساتھ دیا ہے-

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان اپنے برادرملک ترکیہ کے عوام اورحکومت کی ہرممکن مدد کریں گا،10رکنی ٹیم شام میں زلزلےسے متاثرہ کی عوام کی خدمت کے جذبےسے سرشار ہے-

دوسری جانب پاکستان کی جانب سے ترکیہ میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں بھیجی گئی UN-INSARAG کی سند یافتہ پاکستان ریسکیو ٹیم نے ترکیہ کے صوبہ ادیامان میں اپنا ریسکیو اور ریلیف آپریشن کامیابی سے مکمل کر لیا ہے جو کہ زلزلے سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے 10 صوبوں میں سے ایک ہے، ریسکیو آپریشن 5 روز تک جاری رہا اور ترک حکومت نے اب ملبہ ہٹانے اور بچ جانے والوں کو ملک کے مختلف حصوں میں منتقل کرنا شروع کر دیا ہے۔

ابھی تک شامی زلزلہ متاثرین کیلئے بھیجی گئی امداد کافی نہیں. اقوام متحدہ

Leave a reply