فلور ملز مالکان نے کل سے پنجاب بھر میں ہڑتال کا اعلان کردیا

0
66

لاہور سیکریٹری خوراک اور فلور ملز ایسوسی ایشن کے درمیان تنازعہ مزید بڑھ گیا ہے لاہور میں ایک بار پھر دکانوں سے آٹا غائب ، فلور ملز مالکان نے کل سے پنجاب بھر میں ہڑتال کا اعلان کردیا۔

باغی ٹی وی : بیشتر دکانوں پر 10 کلو والا سبسڈائزڈ آٹے کا سرکاری تھیلا دستیاب نہیں جبکہ 15 کلو والے کمرشل آٹے کی سپلائی بھی کم ہوگئی ہے پنجاب حکومت نے ہڑتال پر اکسانے والی 12 فلور ملز کا گندم کا کوٹا معطل کردیا-

خواتین کے قومی دن پر وفاقی وزیرشیری رحمان کا پیغام

ذرائع کے مطابق لاہور محکمہ خوراک نے 100 سے زائد ملز کا گندم کوٹہ معطل کر دیا ہے سیکریٹری خوراک نے 10ملز مالکان کیخلاف مقدمہ درج کرانے کی ہدایت کی ہے،نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نے بھی سیکریٹری خوراک سے رپورٹ مانگ لی

ذرائع کے مطابق ملز مالکان نے دکانوں پر آٹا سپلائی روک دی فلور ملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ کل سے باقاعدہ ہڑتال شروع کرنے کا پلان ہے-

دوسری جانب سیکریٹری خوراک پنجاب کا کہنا ہے کہ بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے،شہر میں آٹے کی قلت پیدا ہونے نہیں دیں گے، لاہور میں کچھ ملیں بند ہیں-

ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ خوراک نعیمہ افضل کا کہنا ہے کہ لاہور میں 20 فلورملز سے آٹا سپلائی کیا جارہا ہے،آٹے کی ضرورت پوری کرنے کیلئے شیخوپورہ کی فلورملز سے سپلائی لی جارہی ہے-

ادھر پشاور میں ضلعی انتظامیہ نے سرکاری آٹے کو عام بیگز میں پیک کرنے پرفلور مل کو سیل کر دیا ، سرکاری آٹے کے بیگز تبدیل کر کے بطور اسپیشل آٹا فروخت کیا رہا تھا مل منیجر کو بھی گرفتارکرلیا انتظامیہ کے مطابق مزید قانونی کارروائی کی جائے گی-

دوسری جانب کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ سمیت مختلف شہروں میں مرغی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوگیا ایک کلو چکن کی قیمت 600 روپے سے بھی اوپر ہوگئی۔

پشاورمیں ایک ہفتے کے دوران مرغی کی قیمت میں 50 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا، آج فی کلو مرغی کی قیمت میں 10روپے اضافہ ہوا زندہ مرغی مزید مہنگی، فی کلو قیمت 440 روپے ہوگئی-

ٹانک میں تھانہ گومل پر دہشتگردوں کا حملہ،بنوں میں سی ٹی ڈی نے کارروائی تین دہشتگرد گرفتار

Leave a reply