باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک فوج کی ملک دشمن عناصر کیخلاف کاروائیاں جاری ہیں
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردون سے فائرنگ کے تبادلے کے بعد چھ جوان شہید اور چار دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے آسمان منزہ میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے مابین فائرنگ ہوئی، سکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے دہشتگردوں کے ٹھکانے کا پتا لگایا اور اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشتگرد جہنم واصل ہوئے جبکہ 2 دہشتگرد زخمی ہوئے ،
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق اس آپریشن کے دوران پاک فوج کے چھ بہادر سپاہیوں نے جام شہادت نوش کیا ہے، علاقے میں دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے پاکستان کی مسلح افواج دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہے اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں
بیرونی سازش ہو اور فوج خاموشی سے بیٹھی رہے، یہ گناہ کبیرہ ہے،آرمی چیف
عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔
واضح رہے کہ سیکورٹی فورسز پاکستان کے امن کے لئے جانوں کے نذرانے دے رہی ہیں، قیام امن کے لئے سیکورٹی اداروں کی قربانیاں قابل تحسین ہیں، پاکستانی قوم وطن کے دفاع کے لئے جانیں قربان کرنے والے جوانوں کو خراج عقیدت ہیش کرتی ہے،وطن عزیز سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پاکستانی قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی تھی، ہے اور رہے گی،
عمران خان اسمبلیاں توڑنے میں اور دہشتگرد خیبرپختونخوا کے بے گناہ عوام کو قتل کرنے میں مصروف ہیں
حیدر آباد میں چینی ڈاکٹر کو ٹارگٹ کرنے کی کوشش سی ٹی ڈی نے ناکام بنا دی
چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی جانب سے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے دہشت گرد حملے کے دوران زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ دہشت گرد ترقی کے عمل کو روکنا چاہتے ہیں جس میں وہ کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے لازوال قربانیوں دی ہیں۔خطے کے امن کی بقا کے لیے سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔چیئرمین سینیٹ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں امن کے لیے دہشت گردی کے خلاف ہمیشہ آواز اٹھاتا رہے گا۔ایسے بزدلانہ حملے ملک میں امن وامان کی صورتحال کو سبوتاژنہیں کرسکتے۔
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی نے بھی جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور زخمی سیکیورٹی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد پوری انسانیت کے دشمن ہیں۔پاکستان دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہے
سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے جنوبی وزیرستان کے علاقے اسمان منزہ میں دہشت گردوں کے خلاف لڑتے ہوئے شہید ہونے والے 6 جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے، سابق وزیر اعظم نے شہدا کے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے اور کہا ہے کہ قوم اپنے شہدا کو سلام پیش کرتی ہے،
نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے جنوبی وزیر ستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیر اعلی محسن نقوی نے شہید ہونے والے سکیورٹی اہلکاروں کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ وطن کے بہادر سپوتوں نے اپنی جانیں قربان کر کے دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا اور مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔محسن نقوی نے کہاکہ شہداء کی لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں -قوم شہداء کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ شہید اہلکاروں کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے شہداء کے خاندانوں سے دلی ہمدردی وتعزیت کااظہار کیا۔ انہوں نے کہاکہ ہماری تمام تر ہمدردیاں شہداء کے لواحقین کے ساتھ ہیں –