چار کانوں والی انوکھی بلی کے سوشل میڈیا پر چرچے

0
117

استنبول: ترکی میں بازیاب کرائی گئی چار کانوں والی انوکھی بلی سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہورہی ہے۔

باغی ٹی وی : ترک میڈیا کے مطابق ترکی میں بازیاب کرائی گئی چار کانوں والی انوکھی بلی کو اب ایک مستقل گھر دیدیا گیا ہےاس بلی کو ’میڈاس‘ کا نام دیا گیا ہے جو شاید روسی اور نیلی آنکھوں والی بلی کےملاپ سے پیدا ہوئی ہے۔

اس کے باقاعدہ کانوں کے اوپر ہی دو چھوٹے اضافی کان بھی موجود ہیں جووالدین کی جانب سے مرحلہ وار جینیاتی تبدیلیوں سے پیدا ہوئے ہیں لیکن ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ اس کی سماعت بالکل ٹھیک ہے اور اضافی کانوں سے اس پر کوئی فرق نہیں پڑا ہے۔

اپنے پیدائشی نقص کے باوجود چار ماہ کی عمر میں ہی میڈاس کو ایک ترک خاتون نے پالنا شروع کردیا تھا کہ شاید انہیں دیکھ کر دیگر لوگ بھی پیدائشی نقص والے جانوروں سے محبت کرنے لگیں خاتون کے پاس ایک بلی اور کتا پہلے سے ہی موجود تھا اور خیال تھا کہ میڈاس کا وہاں دل لگ جائے گا۔

میڈاس گہری سرمئی رنگت والی ایک خوبصورت بلی ہے جس کا انسٹاگرام اکاؤنٹ بنایا گیا ہے اور اس کے 25000 فالوورز ہیں ماہرین کے مطابق اضافی چھوٹے کان سماعت میں کوئی کردار ادا نہیں کرتے۔ اسے اپنانے والی خاتون نے جب جانوروں کی پناہ گاہ میں اسے دیکھا تو فوری طور پر اپنانے کا فیصلہ کیا اور اب وہ پرسکون گھر میں رہ ہی ہیں۔

Leave a reply