وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے سائبر کرائم سرکل کراچی نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر گستاخانہ ویب سائٹس چلانے والے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ ایف آئی اے کے مطابق ملزمان مقدس ترین ہستیوں کیخلاف گستاخانہ مواد ویب سائٹس پر اپ لوڈ کرتے رہے۔ ملزمان کے موبائل فونز سے گستاخانہ مواد اور تصاویر بھی برآمد ہوئیں۔
علاوہ ازیں ایف آئی اے کے مطابق یہ گرفتاریاں کراچی کے مختلف علاقوں سے عمل میں لائی گئیں، گرفتار ملزمان نے فیس بک پر خواتین اور دیگر ناموں سے اکاؤنٹس بنا رکھے تھے ۔ملزمان گستاخانہ بیانیے بھی اپ لوڈ کرتے رہے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
پاکستان ہاکی فیڈریشن ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 5 ستمبر کو ہو گا
اپر چترال میں چکن پاکس پھیلنے لگا،درجنوں افراد متاثر
مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگیا
سی پیک مکمل ہونے کے بعد ملک میں ترقی اور خوشحالی کا دور آئے گا،پرویز خٹک
اوپن مارکیٹ میں ڈالر 328 روپے کی تاریخی سطح پر پہنچ گیا
ہمیں مہنگائی کا احساس ہے، کوشش کر رہے ہیں کہ عوام کو ریلیف دیں۔ کے پی کے نگران وزیر اطلاعات
جبکہ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کا کہنا ہے گرفتاریاں مختلف شکایات پر انکوائری کے بعد عمل میں لائی گئیں۔گرفتار ملزمان میں محمد عدنان،جنید خان،محمد بابر سمیت چارملزمان شامل ہیں۔