یوم آزادی کے موقع پر لبرٹی چوک لاہور میں چالیس کروڑ کا جھنڈا لگانے کا اقدام لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔

باغی ٹی وی: لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران نے شہری عامر سکندر کی درخواست پر سماعت کی درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ نگراں حکومت نے یوم آزادی کے موقع پر 400 ملین کا جھنڈا لگانے کی منظوری دی ہے ملک کی معاشی صورتحال بدترین ہے، سیلاب متاثرین کی ابھی تک مکمل بحالی نہیں ہوئی 400 ملین کا جھنڈا لگانا شاہ خرچی ہےعدالت پنجاب حکومت کو ایسے اقدامات کرنےسے روکے عدالت نے شہری کی بات سننے کے بعد پنجاب حکومت سے 4 اگست کو تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔

واضح رہے کہ قبل ازیں پنجاب حکومت کے اسسٹنٹ کمشنرز، ایڈیشنل کمشنرز ودیگر افسران کو نئی گاڑیاں دینے کا نوٹیفکیشن چیلنج کردیا گیا لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب حکومت کے اسسٹنٹ کمشنرز، ایڈیشنل کمشنرز ودیگر افسران کو نئی گاڑیاں دینے کے نوٹیفکیشن کیخلاف درخواست دائر کی گئی-

سیاسی لبادہ اوڑھنے والے ملک دشمنوں کی نشاندہی کی جائے، رانا تنویر

درخواست شیراز الطاف کی وساطت سے مدثر چوہدری ایڈووکیٹ نے دائر کی ، درخواست میں نگران پنجاب حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا،درخواست میں کہا گیا کہ عوامی پیسہ عوام کی فلاح وبہبود پر استعمال کیا جائے، معاشی طور پر ملک کی حالت نازک ہے ، معیشت مستحکم ہونے کے بعد ایسی مراعات دی جائے نگران حکومت صرف روز مرہ کے معمول چلا سکتی ہے، نگران حکومت کے پاس عوامی مینڈیٹ نہیں وہ پبلک فنڈز کو استعمال نہیں کرسکتی درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت افسران کے لیے نئی گاڑیوں کی خریداری کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے-

ایشیا کپ : شیڈول کےاعلان میں شاید ملکوں میں وقت کا فرق ہونے کی وجہ …

Shares: