وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں کورونا کی چوتھی لہر سے نمٹنے کیلئے اقدامات کا جائزہ اور محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کیلئے انتظامات پر غور کیا گیا۔

باغی ٹی وی : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پاک فوج مشکل وقت میں ہمیشہ قوم کے شانہ بشانہ کھڑی رہی ہے پنجاب میں 2 کروڑ افراد کو کورونا ویکسین لگائی جا چکی ہے-

عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب میں 24 گھنٹے کے دوران 5 لاکھ 55 ہزار افراد کو کورونا ویکسین لگائی گئی پنجاب کے 5 بڑے شہروں میں 14 اگست تک 40 فیصد آبادی کو ویکسین لگانے کا ہدف ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ۔سیاسی و عسکری قیادت نے کورونا سے نمٹنے کیلئے مربوط حکمت عملی اپنائی۔

اجلاس میں ایپکس کمیٹی نے کوروناسے نمٹنے کےلیے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لانے کے عزم کا اظہارکرتے ہوئے اتفاق کیا کہ پنجاب کے زیادہ سے زیادہ شہریوں کی ویکسی نیشن کے عمل کو مزید تیز کیا جائے گا، کورونا ایس او پیز پر عمل یقینی بنانے کیلئے انتظامی اقدامات کیے جائیں گے۔

اپپکس کمیٹی کو بتایا گیا کہ اسپتالوں میں داخل 84 فیصد سے زائد مریضوں نے کورونا ویکسین نہیں لگوائی –

محرم الحرام کے دوران مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے اقدام اٹھایا جائے گا،اسلحہ کی نمائش پر پابندی کے قانون پر بھی عمل کرایا جائے گا-

اس موقع پر عسکری قیادت نے کورونا سے نمٹنے کے لیے حکومت کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کا عزم کیا،کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل محمد عبدالعزیز نے حکومت کی معاونت جاری رکھنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے کورونا سے نمٹنے کیلئے موثر اقدامات کیے ہیں حکومت کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے-

زیرزمین سفرکے دوران ماسک نہ پہننے والوں کوسخت جرمانہ ہونا چاہیے:صادق خان میئرآف لندن

واضح رہے کہ گزشتہ روز غیرملکی ایئرلائن 64 ہزار فائزر ویکسین ڈوز لے کر پہنچ تھی، پاکستان نے فائزر ویکسین کی ایک کروڑ 30 لاکھ خوراکیں خریدی ہیں فائزر ویکسین بیرون ملک جانے کے خواہش مند افراد کو لگائی جائے گی، فائزر ویکسین دائمی امراض میں مبتلا افراد کو بھی لگائی جائے گی۔

Shares: