مزید دیکھیں

مقبول

دوہرا معیار ایک گورکھ دھندہ .تحریر :عائشہ اسحاق

یوں تو ہم پاکستان کے بیشتر مسائل سے بخوبی...

ہمیں سوگئے داستاں کہتے کہتے .تحریر:فیصل رمضان اعوان

پنجاب کے مختلف علاقوں میں ان دنوں گندم کی...

سعودی عرب اور ایران کی پاک بھارت ثالثی کیلئے کوششیں

بھارت اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی...

تین ماہ کے دوران لاہور ایئرپورٹ سے 4202 مسافر آف لوڈ

وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایت پر انسانی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔ لاہور ایئرپورٹ پر مسافروں کی سخت سکریننگ کا عمل جاری ہے تاکہ غیر قانونی سرگرمیوں کو روکا جا سکے اور انسانی اسمگلنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جا سکے۔

گزشتہ تین ماہ کے دوران لاہور ایئرپورٹ پر مختلف کارروائیوں میں 4202 مسافروں کو جعلی، مشتبہ اور نامکمل دستاویزات کی بنیاد پر آف لوڈ کیا گیا۔ ان مسافروں کی دستاویزات میں بے ضابطگیاں تھیں جس کی وجہ سے انہیں سفر کی اجازت نہیں دی گئی۔ان تین ماہ کے دوران لاہور ایئرپورٹ پر 14 مسافروں کو گرفتار کیا گیا جنہوں نے جعلی دستاویزات فراہم کی تھیں۔ ان ملزمان کی شناخت کے بعد انہیں مزید تحقیقات کے لیے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل لاہور منتقل کر دیا گیا۔اس کے علاوہ، گداگری میں ملوث 75 مسافروں کو بھی گرفتار کیا گیا۔ ان افراد کی غیر قانونی سرگرمیوں کا پتہ چلنے کے بعد ان کے خلاف کارروائی کی گئی۔

پنجاب پولیس کو مطلوب 14 ملزمان کی بیرون ملک فرار کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے ان کے بیرون ملک جانے کی کوشش کو روکا گیا۔ یہ ملزمان اسٹاپ لسٹ میں شامل تھے اور سنگین مقدمات میں پنجاب پولیس کو مطلوب تھے۔ ان ملزمان کو بعد ازاں پنجاب پولیس کے حکام کے حوالے کیا گیا تاکہ ان کے خلاف مزید قانونی کارروائی کی جا سکے۔

ڈائریکٹر لاہور زون، سرفراز خان ورک نے اس موقع پر بتایا کہ انسانی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں تیز کی گئی ہیں اور مسافروں کے سفری ریکارڈ کا مکمل جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ اس غیر قانونی سرگرمی کو روکا جا سکے۔ ایف آئی اے نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ انسانی اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے بھرپور کوششیں جاری رکھے گی اور اس سلسلے میں زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جائے گا۔یاد رہے کہ ایف آئی اے کا مقصد انسانوں کی اسمگلنگ کو روکنا اور غیر قانونی طریقوں سے باہر جانے والے افراد کو سخت سزائیں دلوانا ہے تاکہ وطن عزیز کی سالمیت کو یقینی بنایا جا سکے۔

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan