کراچی: شاہراہ لیاقت، نیو چالی، جنریٹر مارکیٹ میں آگ لگ گئی
آگ آر کے اسکوائر میں لگی ہے، فائر بریگیڈ حکام موقع پر پہنچ گئے، آگ پر قابو پانے کے لئے 5 فائر ٹینڈرز، 2 باوزر اور اسنارکل کام کررہے ہیں ،چیف فائرافسر اشتیاق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آگ تیسری منزل پر لگی تھی پھیل کر دسویں منزل تک پہنچی تین زخمیوں سمیت 43 افراد ریسکیو کیے سرچنگ مکمل کر لی گئی ہے، کوئی فرد عمارت میں موجود نہیں،ایک شخص کی ہلاکت کی اطلاع ہے آگ پر تقریبا قابو پالیا گیا ہے کچھ دیر میں کولنگ کا عمل شروع کیا جائے گا متاثرہ عمارت کے اطراف کی دونوں عمارتوں کو فائر بریگیڈ حکام نے خالی کرا لیا ہے
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے جنریٹر مارکیٹ میں آگ لگنے کا نوٹس لیا ہے اور وزیراعلیٰ سندھ نےکمشنرکو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ آگ بجھانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں ؛پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے کا جلد انتظام کیا جائے؛جانی اور مالی نقصان کو کنٹرول کرنے کی کوشش کریں؛ کوشش کریں کہ آگ مزید نہ پھیلے؛ آگ پر قابوپانے کے بعد واقعہ کی رپورٹ دی جائے
سیاستدانوں، تاجروں کے ساتھ تعلقات،بنائیں نازیبا ویڈیو،کیا بلیک میل،ملزمہ گرفتار