شہید ذوالفقارعلی بھٹو کوان کے 44 ویں یوم شہادت پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں-عبدالواحد سومرو

ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی)پی پی پی صوبائی سیکرٹری ریکارڈ و واقعات سردار ڈاکٹر عبدالواحد سومرو و سابق ایم این اے نے۔ قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کے 44 ویں یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ اپنے جاری کردہ پیغام میں، سردار ڈاکٹر عبدالواحد سومرو نے کہا کہ قائدِ عوام صرف پاکستان کے نہیں، بلکہ عالم اسلام سمیت پوری دنیا کے ایک بڑے مدبر و جہاندیدہ لیڈر تھے، ایسے رہنما صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ہمیں سکھایا کہ سیاسی جنت عوام کے قدموں میں ہے، کیونکہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں۔ سردار ڈاکٹر عبدالواحد سومرو نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی ملک و قوم کے لیے خدمات کو عوام کبھی فراموش نہیں کریں گے۔ پہلا متفقہ آئین، زرعی اصلاحات، مزدوروں اور کسانوں کے حقوق، غریب شہریوں کے لیے گھر، لاکھوں پاکستانیوں کو اندرونِ و بیرون ملک روزگار، اسٹیل ملز، پورٹ قاسم، ہیوی میکینیکل کمپلیکس، پاکستان مشین ٹول فیکٹری، جوہری پروگرام، پاک چین دوستی اور اسلامی دنیا کی قیادت جیسے تاریخ ساز اقدامات قائدِ عوام کے کارنامے ہیں۔ سردار ڈاکٹر عبدالواحد سومرو کا کہنا تھا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور صدر آصف علی زرداری کی زیرِ قیادت پاکستان پیپلز پارٹی قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مشن کو پایئہ تکمیل پر پہنچانے کے لیئے سرگرم عمل ہیں، جو ملک میں جمہوریت کو مضبوط، آئین و پارلیمان کی بالادستی، غربت کے خاتمے، معاشرے میں رواداری و مساوات کے قیام اور اقوامِ عالم میں پاکستان کی سربلندی کا مشن ہے۔

Leave a reply