45 سالہ شخص کا 10 سالہ بچی سے نکاح، پولیس حرکت میں آ گئی

45 سالہ شخص کا 10 سالہ بچی سے نکاح، پولیس حرکت میں آ گئی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے شہر ملتان بستی خداداد میں کم عمربچیوں سے زبردستی شادی کا واقعہ پیش آیا ہے، 10 سالہ اور 12 سالہ بچیوں کی شادی کی اطلاع پر پولیس ایکشن میں آئی.

پولیس کے مطابق فیصل کا فائزہ سے،احسن کاطیبہ کےساتھ گزشتہ روزنکاح ہواتھا،45 سالہ فیصل کا10سالہ فائزہ سےنکاح ہواتھا،37سالہ احسن کا12سالہ طیبہ سےنکاح ہواتھا،لڑکےاورلڑکیاں آپس میں ماموں زادہیں،

پولیس کا ریسٹورنٹ پر چھاپہ، 30 سے زائد نوجوان لڑکے لڑکیاں گرفتار

واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟

غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

پولیس کے مطابق احسن کوگرفتارکرلیا گیا،فیصل موقع سےفرارہوگیا، جس کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں، جلد اسے گرفتار کر لیا جائے گا،

واضح رہے کہ پنجاب میں 18 سال سے کم عمر لڑکا اور لڑکی بچے تصور کیے جائیں گے، محکمہ قانون پنجاب نے چائلڈ میرج ایکٹ 1929ء میں ترمیم کی منظوری دے دی۔ وفاقی حکومت کی جانب سے پنجاب حکومت کو کم عمر بچوں کی شادیوں کے حوالے سے قانون سازی کی ہدایت کی گئی تھی، جس پر پنجاب حکومت نے چائلڈ میرج ایکٹ 1929ء میں ترمیم کا فیصلہ کیا۔

ترمیم کے مطابق 18 سال سے کم عمر لڑکے اور لڑکیوں کی شادی نہیں ہوسکے گی، 18 سال سے کم عمر شادی کرنے کو زبردستی تصور کیا جائے گا اور ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، حتمی منظوری کے لئے سمری کابینہ کمیٹی کو بھجوائی جائے گی.

Comments are closed.