لاہور : ٹریفک وارڈنز نے بھی نواز شریف کا بیانیہ اختیار کرلیا ، اطلاعات کے مطابق نوکری سے برخاست ٹریفک وارڈنز لاہور پریس کلب کے باہر سراپا احتجاج ، نوکریوں سے فارغ وارڈنز نے الزام عائد کیا کہ آواز اُٹھانے والے وارڈنز پر جھوٹے مقدمات درج کروائے جارہے ہیں۔
ذرائع کے مطبق اس مظاہرے میں وکلا برادری نے بھی شرکت کی۔ ٹریفک وارڈنز کا کہنا تھا کہ معمولی سی بات پر 460 ٹریفک وارڈنز کو نوکریوں سے فارغ کیا گیا، اور آواز اُٹھانے والے وارڈنز پر جھوٹے مقدمات درج کروائے جارہے ہیں۔
پریس کلب کے سامنے مظاہر ہ کرنے والے سابق وارڈنز کے بلا جواز مظاہرے پر ترجمان ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ وارڈن اویس عباسی کو ایک لاکھ 80 ہزار کی ڈرائیونگ لائسنس کی ٹکٹوں میں خردبرد اور وارڈن شہباز کو انسپکٹر کامل حسین سے بدتمیزی پر برخاست کیا گیا تھا،
ترجمان ٹریفک پولیس لاہور کے مطابق دونوں وارڈنز نے سینئر افسران کیخلاف سوشل میڈیا پر بے بنیاد اور من گھڑت مہم چلائی جس پر ان کیخلاف کیس ایف آئی اے کوبھجوایا گیا۔یاد رہے کہ وارڈنز نے صوبے بھر میں وردی کی آڑ میں جبر اور قہر کا بازار گرم کر رکھا تھا اور اب بھی بعض وارڈنز کا یہ رویہ ابھی جاری ہے ،