5
5 منشیات فروش گرفتار 7 کلو سے زائد چرس برآمد
سادھوکی : تھانہ واہنڈو پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے پانچ منشیات فروش گرفتار کر کے ان سے 7 کلو 760 گرام چرس برآمد کی۔ باغی ٹی وی کے نمائندے کے مطابق گزشتہ روز واہنڈو پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر بلال ولد اشرف سکنہ کوٹلی دل باغ رائے سے 1830 گرام اسی کے ساتھی ظفر اللہ چنگڑ سے 1780 گرام چرس ، ارشد مسیح سکنہ بھونڈی فیروز والا سے 1500 گرام چرس، ظہیر الحسن سکنہ نٹھراں واکی سے 500 گرام چرس، اسماعیل ولد گل فروش پٹھان سے 1500 گرام چرس اور نعیم اختر کوکھر سکنہ کوٹ قاضی سے 600 گرام چرس برآمد کر کے ان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے گرفتار کر لیا گیا ہے۔پولیس کی جانب سے اس آپریشن پر عوام کے دلوں میں خوشی کی ایک لہر دوڑ آئی ہے۔
Shares: