سوات؛ بچوں پر پہاڑی تودہ گرنے سے 5 جاں بحق

مارتونگ میں کھیل میں مصروف بچوں پرپہاڑی تودہ گر گیا، اور اب تک 8 بچوں کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں۔ خیبر پختون خوا کے ضلع شانگلہ میں دلخراش واقعہ پیش آیا جہاں مارتونگ کے مقام پر کھیل میں مصروف بچوں پر پہاڑی تودہ گر گیا، اور متعدد بچے تودے تلے دب گئے۔ واقعے کی اطلاع پر مقامی افراد کی بڑی تعداد جائے حادثہ پہنچ گئی

ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں، اور اب تک ملبے تلے سے 8 بچوں کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں، جب کہ ایک بچہ زخمی حالت میں ملا ہے۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد سے اب تک متعدد بچے لاپتا ہیں، اور ممکنہ طور پر تمام بچے تودے تلے ہی پھنسے ہوئے ہیں۔ دیگر بچوں کی تلاش کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے، ریسکیو حکام کے مطابق ریسکیو 1122 کی تین ایمبولینسز، 22 اہلکار اور ایکسویٹر آپریشن میں

مزید یہ بھی پڑھیں؛
وہاب ریاض نے سوشل میڈیا پر اپنی وائرل ویڈیو پر ہونے والی تنقید پر ردعمل کا اظہار کیا ہے
عالمگیر ترین کی نماز جنازہ کب ہو گی؟ اعلان ہو گیا
نواز شریف کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا،مریم اورنگزیب
عالمگیر خان ترین کے موت کی خبر نے کر کٹ حلقوں کو بھی سوگوار کر دیا
تمیم اقبال انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر
بینظیر کفالت سہ ماہی وظائف کی 55ارب 41 کروڑ سے زائد رقم تقسیم
مصروف ہیں، بچوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے جبکہ شانگلہ لینڈ سلائیڈ میں ریسکیو کے لئے پاک فوج متحرک ہوگئی ہے، شانگلہ لینڈ سلائیڈ میں ریسکیو مشن کے لئے پاک فوج کی ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ آرمی کی ٹیمیں سول انتظامیہ کو ریسکیو مشن میں ہر ممکنہ مدد فراہم کریں گی۔

Shares: