ناقص کارکردگی ، خوردبرد اور تعلیمی معیار کی گراوٹ پر لاہور کے 5 بڑے سرکاری سکولوں کے سربراہان کی شامت آگئی

لاہور :ناقص کارکردگی ، خوردبرد اور تعلیمی معیار کی گراوٹ پر لاہور کے 5 بڑے سرکاری سکولوں کے سربراہان کی شامت آگئی ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے ناقص کارکردگی پر سربر اہان کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے مطابق ان سکولوں میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول قلندرپورہ اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کوٹلی پیر عبدالرحمان شامل ہیں، دیگر سکولوں میں گورنمنٹ گرلزہائی سکول برانڈتھ روڈ،گورنمنٹ گرلزہائی سکول جوڑے پل اور گورنمنٹ ہائی سکول ہربنس پورہ کے نام شامل ہیں، سکول سربراہوں کو نان سیلری بجٹ میں خوردبرد،حاضری رجسٹر کا ریکارڈ مرتب نہ کرنے اور تعلیمی معیار کو بہتر نہ کرنے پر شوکاز جاری کیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سی ای او ایجوکیشن پرویز اختر خان نے مانیٹرنگ ایلوایشن اسسٹنٹ کی رپورٹ پر پانچوں سکول سربراہان کو 26 ستمبر کو طلب کرلیاہے،سی ای او کا کہنا ہے کہ غیرتسلی بخش جواب پر متعلقہ سکول سربراہان کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کیجائےگی

Comments are closed.